رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 22° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

رشمیکا مندانا: وجے دیوراکونڈا کو شادی پر آمادہ کرنے میں پورا ایک سال لگا

رشمیکا مندانا: وجے دیوراکونڈا کو شادی پر آمادہ کرنے میں پورا ایک سال لگا
فائل فوٹو: اداکار وجے دیوراکونڈا — تصویر: بشکریہ siasat.com

ممبئی: بالی ووڈ کی معروف جوڑی رشمیکا مندانا اور وجے دیوراکونڈا نے اپنی شادی سے متعلق ایک دلچسپ انکشاف کیا ہے۔

دونوں نے حال ہی میں کافی ود کرن کے سیزن 9 میں بطور مہمان شرکت کی۔ شو کے دوران میزبان کرن جوہر نے پوچھا کہ دونوں میں سے شادی کے لیے پہلے کس نے پروپوز کیا۔

اس سوال کے جواب میں رشمیکا مندانا نے نفی میں سر ہلا دیا، جب کہ وجے دیوراکونڈا نے کہانی سنانا شروع کر دی۔ انہوں نے بتایا کہ رشمیکا مجھ سے مسلسل کہتی رہیں کہ چلو شادی کر لیتے ہیں اور یہ بات میں تقریباً 100 مرتبہ سن چکا تھا۔

کرن جوہر نے حیرت سے رشمیکا مندانا سے اس بات کی تصدیق چاہی تو اداکارہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ میں پورے ایک سال تک انہیں شادی کے لیے آمادہ کرتی رہی۔