رجب بٹ کی خواہش، بائیوپک میں عبدالستار ایدھی کا کردار ادا کرنا چاہتا ہوں

لاہور: معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے مرحوم سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کا کردار ادا کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔
رجب بٹ جلد ہی فلمی دنیا میں قدم رکھنے والے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی۔
انٹرویو کے دوران عبدالستار ایدھی کا ذکر چھڑ گیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث شروع ہو گئی۔
پوڈکاسٹ میں ان سے پوچھا گیا کہ وہ کس شخصیت کی بائیوپک کرنا پسند کریں گے۔ رجب بٹ نے ابتدا میں مزاحیہ انداز میں کہا کہ وہ اپنی ہی زندگی پر بننے والی فلم میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیں گے۔
رجب بٹ کا کہنا تھا کہ وہ ایدھی صاحب سے بے حد محبت کرتے ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ ایدھی صاحب کی بائیوپک میں انہیں ان کا کردار ادا کرنے کا موقع ملے۔
رجب بٹ کی جانب سے عبدالستار ایدھی کا کردار ادا کرنے کی خواہش پر سوشل میڈیا صارفین نے زیادہ تر ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔











