دکی میں یوم دفاع پاکستان کی تقریب اور ریلی، اسسٹنٹ کمشنر محمد اکرم خان حریفال نے قیادت کی
دکی: ملک بھر کی طرح ضلع دکی میں بھی 6 ستمبر یومِ دفاع پاکستان عقیدت، احترام اور قومی جذبے سے منایا گیا۔ ڈپٹی کمشنر دکی کے دفتر میں پروقار تقریب منعقد ہوئی جہاں پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سبز ہلالی پرچم کو سلامی پیش کی۔
بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر دکی محمد اکرم خان حریفال کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جس میں سرکاری افسران، پولیس اہلکاروں اور شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر ایس پی دکی منصور احمد بزدار، ڈی ایچ او بہادر خان، ڈی او لوکل گورنمنٹ راز محمد ترین، ایس ایچ او کاشف سیال اور چیف آفیسر سمندر خان ناصر بھی موجود تھے۔
مقررین نے کہا کہ 6 ستمبر ہمیں 1965ء کے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، اور پاک فوج، پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے شہداء کی قربانیاں ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ آخر میں ملکی سلامتی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











