دکی: اسسٹنٹ کمشنر محمد اکرم حریفال کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی اجلاس، ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ

دکی: ڈپٹی کمشنر دکی فضل الرحمن کبدانی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر دکی محمد اکرم حریفال کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں سپرنٹنڈنٹ آف پولیس دکی منصور احمد بزدار، لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان اور دیگر افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں ضلع میں جاری پی ایس ڈی پی اور بی ایس ڈی آئی ترقیاتی اسکیموں کی پیش رفت، سرکاری محکموں میں حاضری، غیر حاضر ملازمین کے خلاف اقدامات، لائن ڈیپارٹمنٹس کی فعالیت، تجاوزات اور غیر قانونی پٹرول پمپس کے خلاف کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر نے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں اور انتظامی امور کی مؤثر نگرانی کے ساتھ اہداف حاصل کیے جائیں، عوامی سہولیات کو ترجیح دی جائے اور محکموں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری کے ذریعے عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے جائیں۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











