دانش اسکولز میں تعلیمی سال 2027 کے داخلے، درخواستیں 12 نومبر تک
سیوی: 4 نومبر کو دانش اسکولز میں تعلیمی سال 2027 کے داخلوں کے لیے اہل طلبہ و طالبات اور والدین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس بہترین تعلیمی موقع سے فائدہ اٹھائیں۔
چھٹی، ساتویں اور آٹھویں جماعت میں داخلوں کے لیے درخواستیں 12 نومبر 2026 تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔
درخواست گزار دانش اسکولز کی سرکاری ویب سائٹ www.daanish.edu.pk پر جا کر آن لائن داخلہ فارم پُر کریں اور مطلوبہ معلومات و دستاویزات فراہم کرکے درخواست جمع کرائیں۔
اس کے علاوہ داخلہ فارم ڈاک کے ذریعے دانش ایڈمیشن سیل، دانش اسکول کرل، سیکٹر C3، بحریہ انکلیو، اسلام آباد بھی ارسال کیا جا سکتا ہے۔
داخلے تحریری امتحان اور میرٹ کی بنیاد پر ہوں گے۔
یاد رہے کہ دانش اسکولز میں مستحق طلبہ و طالبات کو مفت تعلیم، رہائش، کھانا، یونیفارم، کتابیں اور دیگر تعلیمی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
مزید معلومات اور داخلے کے لیے ویب سائٹ وزٹ کریں۔ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 12 نومبر 2026 ہے۔











