رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 19° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

جاپان اور امریکا کی بڑی مشترکہ فوجی مشقیں شروع، 29 اکتوبر تک جاری رہیں گی

جاپان اور امریکا کی بڑی مشترکہ فوجی مشقیں شروع، 29 اکتوبر تک جاری رہیں گی
فائل فوٹو: کین سورڈ جاپان امریکا مشقیں — تصویر: بشکریہ navalnews.com

ٹوکیو: جاپان اور امریکا کے درمیان بڑے پیمانے پر مشترکہ فوجی مشقیں شروع ہو گئی ہیں، جو 29 اکتوبر تک جاری رہیں گی۔

روسی خبر رساں ادارے کے مطابق کین سو رڈ نامی ان مشقوں کا دائرہ تائیوان کے قریب سمندری حدود سے جاپان کے شمالی جزیرے ہوکائیڈو تک پھیلا ہوا ہے۔ ان میں جاپان کے تقریباً 45 ہزار اور امریکا کے 12 ہزار فوجی حصہ لے رہے ہیں۔ آسٹریلیا، جرمنی اور فرانس سمیت 7 ممالک کے فوجی اہلکاروں کی شرکت بھی متوقع ہے۔

نئے ہتھیاروں کی تعیناتی

مشقوں کے دوران جاپان پہلی مرتبہ اپنے نئے ٹائپ 25 موبائل میزائل صوبہ کوماموتو میں واقع اڈے سے باہر تعینات کرے گا۔ ان میزائلوں کی مار کرنے کی صلاحیت تقریباً ایک ہزار کلومیٹر ہے۔ دونوں افواج ان ہتھیاروں کی رہنمائی اور تعیناتی میں باہمی رابطے کی مشق کریں گی، تاہم میزائل داغنے کا کوئی عملی مظاہرہ نہیں کیا جائے گا۔

امریکی فوج بھی پہلی مرتبہ اپنا نیوی میرین ایکسپیڈیشنری شپ انٹرڈکشن سسٹم اور میرین ایئر ڈیفنس انٹیگریٹڈ سسٹم جاپان کے جزیرے یوناغونی پر تعینات کرے گی۔ یہ نظام ڈرونز اور دیگر کم بلندی پر پرواز کرنے والے اہداف کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔

مشقوں کی نوعیت

جزیرہ ہوکائیڈو میں بیلسٹک میزائلوں اور فضائی حملوں کو ناکام بنانے کی تربیت دی جائے گی۔ جاپان کے مختلف علاقوں میں سمندر کے راستے فوجی دستے اتارنے اور پیراشوٹ کے ذریعے اہلکاروں کو زمین پر اتارنے کی مشقیں بھی ہوں گی۔ زخمی فوجی اہلکاروں کے انخلا کے لیے باہمی رابطے کی مشق بھی کی جائے گی۔

شریک افواج خلا اور سائبر سپیس میں ہونے والے حملوں کے جواب میں کارروائیوں کی بھی مشق کریں گی۔ کین سو رڈ مشقیں ہر دو سال بعد منعقد ہوتی ہیں اور ان کا باری باری انعقاد امریکا اور جاپان کی مشترکہ کمانڈ پوسٹ مشقوں کین ایج کے ساتھ ہوتا ہے۔

موضوعات: