رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

بلوچستان بھر میں منڈیوں، بس ٹرمینلز اور مویشی منڈیوں کے منصوبوں کا جائزہ، سیکرٹری مواصلات بابر خان کی ہدایات

بلوچستان بھر میں منڈیوں، بس ٹرمینلز اور مویشی منڈیوں کے منصوبوں کا جائزہ، سیکرٹری مواصلات بابر خان کی ہدایات
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

کوئٹہ: سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان کی زیرِ صدارت صوبے بھر میں پھل و سبزی منڈیوں، غلہ منڈیوں، بس ٹرمینلز اور مویشی منڈیوں کی فعالیت اور ان میں سہولیات کی فراہمی سے متعلق جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں تمام چھ زونز کے چیف انجینئرز، افسران، کنسلٹنٹس اور ایگزیکٹو انجینئرز نے بذریعہ زوم شرکت کی۔ متعلقہ حکام نے مختلف منصوبوں پر جاری پیش رفت، درپیش چیلنجز اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی۔

سیکرٹری بابر خان نے کہا کہ بلوچستان کی معیشت میں زراعت اور لائیو اسٹاک کے شعبوں کو بنیادی اہمیت حاصل ہے، لہٰذا ان شعبوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے مارکیٹ انفراسٹرکچر کی ترقی ناگزیر ہے۔ حکومت کا مقصد کسانوں، تاجروں اور کاروباری طبقے کو جدید اور بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے تاکہ زرعی پیداوار اور مویشیوں کی تجارت کو مزید فروغ دیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ جاری منصوبوں کے تحت پھل و سبزی منڈیوں میں صفائی ستھرائی، نکاسیٔ آب کا مؤثر نظام، کولڈ اسٹوریج، پارکنگ ایریاز اور ٹرانسپورٹ کی جدید سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، جس سے زرعی اجناس کا معیار برقرار رکھنے میں مدد ملے گی اور کسانوں اور تاجروں کو بہتر کاروباری ماحول میسر آئے گا۔

چیف انجینئرز ہفتہ وار پیش رفت کا جائزہ لیں

سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے ہدایت کی کہ تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے مزید تیزی سے کام کیا جائے اور چیف انجینئرز خود بھی ہفتہ وار ان منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ جہاں کہیں تکنیکی یا انتظامی مسائل درپیش ہیں انہیں فوری حل کیا جائے تاکہ ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر نہ ہو۔

انہوں نے منصوبوں کی پیش رفت اور معیار کے مؤثر جائزے کے لیے خصوصی ٹیکنیکل ٹیم تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی، جو صوبے بھر میں جاری منصوبوں کا معائنہ کر کے ان کی موجودہ صورتحال، معیار اور پیش رفت پر جامع رپورٹ تیار کر کے سیکرٹری آفس میں پیش کرے گی۔

بابر خان نے کہا کہ حکومتِ بلوچستان کی ہدایات کے مطابق تمام ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے اور عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان