برازیل صدارتی انتخابات: لولا اور فلاویو بولسونارو کے درمیان پہلا مباحثہ اتوار کو

برازیلیا: برازیل میں بائیں بازو کے صدر لوئز اناسیو لولا ڈا سلوا اور دائیں بازو کے سینیٹر فلاویو بولسونارو کے درمیان صدارتی انتخابات کے دوسرے اور فیصلہ کن مرحلے سے ایک ہفتہ قبل اتوار کو پہلا مباحثہ ہوگا۔
بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق اس سے قبل دونوں رہنماؤں کے حامیوں نے ملک بھر میں بھرپور ریلیاں نکالیں۔
انتہائی دائیں بازو کے سابق صدر جائر بولسونارو کے 45 سالہ بیٹے فلاویو بولسونارو نے رواں ماہ کے اوائل میں پہلے مرحلے میں لولا ڈا سلوا پر غیر متوقع برتری حاصل کی تھی، جو رائے عامہ کے جائزوں کی پیش گوئیوں کے برعکس تھی۔
موضوعات:متفرق











