رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 13° جزوی بادل 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
تربت: جامعہ تربت میں وائس چانسلر کی ہدایت پر المنائی نیٹ ورکنگ کا آغازکوئٹہ: ظہور بلیدی کی مینا مجید بلوچ کے بھائی کے اغوا کی شدید مذمتسوراب: ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ نجیب اللہ کی صدارت میں ایجوکیشن گروپ کا اجلاس، اساتذہ کی غیر حاضری پر برہمیژوب کلچر سینٹر میں فائن آرٹس اور خطاطی کلاسز کے داخلے جاری، کلاسز 2 نومبر سےچمن: ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی سے قبائلی جرگے کے وفد کی ملاقات، بارڈر بندش اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیالچمن: کیسکو کی پولیس کے تعاون سے ریکوری مہم، نادہندگان سے 2 لاکھ 55 ہزار روپے وصولاوتھل: کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء کی صدارت میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے منصوبوں پر اجلاساُستا محمد: مارکیٹ کمیٹی کا اجلاس، اناج منڈی فعال بنانے اور خرید و فروخت جلد شروع کرنے پر غورکوئٹہ: اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی رولنگ پر ڈی آئی جی خضدار رینج طلب، پولیس کو شفاف تحقیقات کی ہدایتاُستا محمد: اسسٹنٹ کمشنر ماریہ شمعون کا کاشف GO پٹرول پمپ کا دورہ، فیول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کا جائزہرکھنی: اسسٹنٹ کمشنر فہد حسین عمرانی کا ماڈل بازار کی توسیع اور تعمیراتی کام کا معائنہموسیٰ خیل: ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خان خجک کا بی ایس ڈی آئی واٹر سپلائی اسکیم تارہ کسور کی جگہ کا معائنہ

بابر اعظم ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، ان پر کوئی دباؤ نہیں: شاہین شاہ آفریدی

بابر اعظم ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، ان پر کوئی دباؤ نہیں: شاہین شاہ آفریدی

راولپنڈی: قومی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ بابر اعظم ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اور ان پر کوئی دباؤ نہیں۔ ان کے مطابق ٹیم جارحانہ کرکٹ کھیلنا چاہتی ہے اور تجربہ کار بیٹنگ آرڈر 400 رنز کا ہدف بھی حاصل کر سکتا ہے۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ ٹیم کی توجہ کا مرکز ہے اور جنوبی افریقہ کی کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے تیاری کی جا رہی ہے۔

شاہین آفریدی نے کہا کہ پاکستان نے حالیہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں اچھی کرکٹ کھیلی، اب گزشتہ سیریز کی کارکردگی کو سامنے رکھتے ہوئے ورلڈ کپ کے لیے بہتر ٹیم بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ٹیم میں اتحاد ہے اور وہ ایونٹ جیتنے کے لیے بھرپور کوشش کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کو اپنی کارکردگی کے حوالے سے ضرورت سے زیادہ سنجیدہ ہونے کے بجائے مثبت انداز اپنانا چاہیے۔

بابر اعظم کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ پانچ سال تک قومی ٹیم کے کپتان رہے ہیں اور نوجوان کھلاڑی ان کے تجربے سے سیکھتے ہیں۔ انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں بھی رنز بنانے کی کوشش کی ہے۔

سلمان علی آغا کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کپتان نے کہا کہ ان کی پرفارمنس بہترین جا رہی ہے اور انہوں نے حال ہی میں فرسٹ کلاس کرکٹ میں ٹرپل سنچری اسکور کی ہے۔

شاہین آفریدی نے کہا کہ وہ بیٹنگ، بالنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں ٹیم کے لیے پرفارم کرنا چاہتے ہیں۔ نوجوان کھلاڑیوں کو ایک ایک کرکے قومی ٹیم میں موقع دیا جاتا ہے اور انہیں مکمل مواقع فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کی جاتی ہے۔

صائم ایوب کے بارے میں انہوں نے کہا کہ انہیں ٹی ٹوئنٹی یا ٹیسٹ کرکٹ میں مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے، تاہم ون ڈے فارمیٹ میں ان کی بالنگ ٹیم کے لیے ضروری ہے۔

قومی کپتان نے مزید کہا کہ پاکستان نے حالیہ سیریز جیتی ہیں، تاہم ٹیم وائٹ واش نہیں کر سکی۔ کوشش ہے کہ خامیوں پر قابو پا کر آئندہ مقابلوں میں مزید بہتر کارکردگی دکھائی جائے۔

ٹرائی سیریز اور دیگر خبریں

سہ ملکی ون ڈے سیریز کا آغاز آج سے ہوگا، جس کے پہلے میچ میں پاکستان اور سری لنکا مدمقابل ہوں گے۔ سیریز میں سات میچز کھیلے جائیں گے اور فائنل 31 اکتوبر کو لاہور میں ہوگا۔

انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک نے کہا کہ پاکستان میں کھیلنے سے انہیں زیادہ اعتماد ملتا ہے اور ہدف ہر ٹیم کو شکست دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرائی سیریز اہم ہے اور تماشائی چوکوں اور چھکوں کی بھرمار دیکھنا پسند کرتے ہیں۔

فیفا نے اسلاموفوبک نعروں پر اسپینش فٹبال فیڈریشن پر 20 ہزار ڈالر جرمانہ عائد کیا اور آئندہ ہوم فرینڈلی میچ میں کم از کم 15 فیصد نشستیں بند رکھنے کا حکم بھی دیا۔ اسپین نے اس سزا کے خلاف عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔

نوجوان بیٹر حسن نواز آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کے پانچویں سیزن کے لیے ڈیزرٹ وائپرز میں شامل ہو گئے ہیں۔ 23 سالہ کرکٹر انگلینڈ کے اینیورین ڈونلڈ کی جگہ لیں گے، جنہیں آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز میں لیا گیا ہے۔