رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 22° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات
صفحہ اول› بلوچستان ›اوستہ محمد

اوستہ محمد اور نصیرآباد پولیس کو گشت کے لیے 31 نئی CG-125 موٹر سائیکلیں فراہم

اوستہ محمد اور نصیرآباد پولیس کو گشت کے لیے 31 نئی CG-125 موٹر سائیکلیں فراہم
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اوستہ محمد: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر کی خصوصی ہدایات پر پولیسنگ کے نظام میں جدت لانے، اسے فعال و مستحکم بنانے اور گشت کے نظام کو مزید مؤثر کرنے کے لیے اوستہ محمد اور نصیرآباد پولیس کو مجموعی طور پر 31 نئی CG-125 موٹر سائیکلیں فراہم کر دی گئیں۔

اوستہ محمد میں جرائم کی روک تھام، پولیس گشت اور بروقت رسپانس کو مؤثر بنانے کے لیے پولیس کو 15 نئی CG-125 موٹر سائیکلیں دی گئیں۔ ایس پی اوستہ محمد حافظ معاذ الرحمٰن نے موٹر سائیکلوں کی چابیاں متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز اور انچارج افسران کے حوالے کیں۔

ایس پی اوستہ محمد نے افسران کو ہدایت کی کہ موٹر سائیکلوں کی مناسب دیکھ بھال اور بروقت مرمت یقینی بنائی جائے، اور انہیں صرف پولیس گشت اور سرکاری فرائض کی انجام دہی کے لیے ذمہ دارانہ اور مؤثر انداز میں استعمال کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نئی موٹر سائیکلوں سے شہر میں پولیس گشت کا نظام مزید بہتر ہوگا، جس سے جرائم کی روک تھام، بروقت پولیس رسپانس اور عوام کے تحفظ میں مدد ملے گی۔

نصیرآباد پولیس کو 16 موٹر سائیکلیں

دوسری جانب نصیرآباد پولیس کو بھی 16 نئی CG-125 موٹر سائیکلیں فراہم کی گئی ہیں۔ ایس ایس پی نصیرآباد اسد خان ناصر نے پولیس تھانہ سٹی، صدر، منگولی، منجھوشوری، میر حسن اور 15 مددگار کے اہلکاروں کو موٹر سائیکلیں فراہم کیں۔

ایس ایس پی نصیرآباد اسد خان ناصر نے کہا کہ نئی موٹر سائیکلوں کی فراہمی سے پولیس گشت کا دائرہ اور دورانیہ بڑھنے کے ساتھ ساتھ جرائم کی روک تھام اور فوری رسپانس کی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جدید وسائل کی فراہمی سے پولیس کی استعدادِ کار بہتر ہوگی اور عوام کو بروقت و مؤثر پولیس سروسز کی فراہمی میں مزید بہتری آئے گی۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان