تربت: ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی سے شہریوں اور عمائدین کی ملاقاتیں، مسائل کے حل کے لیے موقع پر ہدایات

تربت: ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی سے ان کے دفتر میں ضلع کیچ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں، عمائدین اور مختلف مکاتبِ فکر کے افراد نے ملاقات کی اور ترقیاتی امور، بنیادی سہولیات، انتظامی معاملات اور دیگر عوامی نوعیت کے مسائل پیش کیے۔
ڈپٹی کمشنر نے تمام افراد کی بات توجہ اور تحمل سے سنی اور مسائل کے حل کے لیے موقع پر ہی متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت ضلعی انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے اور شہریوں کو براہِ راست انتظامیہ تک رسائی فراہم کرنا ترجیحات میں شامل ہے، جبکہ جائز مسائل میرٹ اور قواعد و ضوابط کے مطابق حل کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
یاسر اقبال دشتی نے کہا کہ عوام اور انتظامیہ کے درمیان مؤثر رابطہ مضبوط بنانے کے لیے عملی اقدامات جاری رہیں گے، اور متعلقہ محکموں کو عوامی مسائل کے فوری اور شفاف ازالے کی ہدایت کی گئی ہے۔ شہریوں نے مسائل سننے اور احکامات جاری کرنے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کے عوام دوست رویے کو سراہا۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











