رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

ڈی سی خضدار عبدالرزاق ساسولی: شہداء، اساتذہ، ہیلتھ ورکرز اور کسان قوم کے حقیقی ہیروز ہیں

ڈی سی خضدار عبدالرزاق ساسولی: شہداء، اساتذہ، ہیلتھ ورکرز اور کسان قوم کے حقیقی ہیروز ہیں
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

خضدار: ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی نے گرلز ماڈل ہائی اسکول خضدار میں یومِ آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء کو 79ویں یومِ آزادی کی مبارکباد دی اور کہا کہ آزادی کسی قوم کو پلیٹ میں نہیں ملتی، اس کے لیے قربانیاں دینی پڑتی ہیں۔ ہمارے آباؤ اجداد نے قربانیاں دیں اور ان کا نام تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کے دن انہوں نے مناسب سمجھا کہ قوم کے حقیقی ہیروز کا ذکر کریں، جو ان کی نظر میں پانچ چھ شعبوں کے لوگ ہیں۔ سب سے پہلے انہوں نے ان تمام شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہداء کو سلام پیش کیا جنہوں نے جان قربان کر کے پرامن ماحول دیا، اور کہا کہ ان شہداء کے والدین، بھائی اور اہلِ خانہ ہمارے حقیقی ہیروز ہیں۔ سیکیورٹی ادارے اور جوان بھی حقیقی ہیرو ہیں جو آج بھی پنجگور، زہری، خضدار اور دور دراز علاقوں میں امن اور ملک کی عزت کے لیے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہیں۔

اساتذہ، ہیلتھ ورکرز اور کسان

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تیسرے نمبر پر حقیقی ہیرو وہ اساتذہ ہیں جنہیں آج تعریفی اسناد دی گئیں؛ وہ تعلیم کا معیار بہتر بنانے اور جہالت کے خاتمے کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں۔ اس وقت سب سے بڑا مسئلہ اسکول سے باہر بچوں کا ہے جو پوری دنیا، جنوبی ایشیا، پاکستان اور سب سے زیادہ بلوچستان میں ہے، اور یہی اساتذہ اس پر کام کر رہے ہیں۔ ان میں ایک بہن کینسر سے لڑتے ہوئے بھی قومی فریضہ نبھا کر بچوں کو تعلیم دے رہی ہیں، جس پر ہمیں فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ صحت کے کارکن بھی فرنٹ لائن ہیروز ہیں جو دور دراز کے بنیادی اور ثانوی مراکزِ صحت میں حفاظتی ٹیکے لگا کر قابلِ بچاؤ بیماریوں سے بچا رہے ہیں۔ تپتی دھوپ میں کھیت میں محنت کرنے والا کسان اور مویشی پالنے والا چرواہا بھی ہمارے حقیقی ہیرو ہیں۔ اسی لیے صحت اور تعلیم کے فرنٹ لائن ورکرز کو بلا کر ڈویژن اور ضلع کی سطح پر ان کی خدمات کو تسلیم کیا گیا۔

عبدالرزاق ساسولی نے نوجوانوں سے کہا کہ آزادی تو مل گئی ہے لیکن ابھی بہت سے مسائل اور چیلنجز باقی ہیں؛ بے روزگاری، غربت، کرپشن، اسکول سے باہر بچوں، جہالت اور دہشت گردی کے خلاف جدوجہد انہی کو آگے بڑھانی ہے اور اس ملک کو دنیا کے نقشے پر ایک خوبصورت ملک کے طور پر ابھارنا ہے۔

ڈی آئی جی قلات رینج وزیر خان ناصر 14 اگست یوم آزادی کے موقع پر گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی اسکول خضدار میں اساتذہ کو تعریفی اسناد دے رہے ہیں
ڈی آئی جی قلات رینج وزیر خان ناصر 14 اگست یوم آزادی کے موقع پر گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی اسکول خضدار میں اساتذہ کو تعریفی اسناد دے رہے ہیں
ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی 14 اگست یوم آزادی کے موقع پر گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی اسکول خضدار میں اساتذہ کو تعریفی اسناد دے رہے ہیں
ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی 14 اگست یوم آزادی کے موقع پر گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی اسکول خضدار میں اساتذہ کو تعریفی اسناد دے رہے ہیں

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان