رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

کوئٹہ میں جشنِ آزادی ریلی، ڈپٹی کمشنر مہر اللہ بادینی کی قیادت میں ڈی سی آفس سے سرینا چوک تک مارچ

کوئٹہ میں جشنِ آزادی ریلی، ڈپٹی کمشنر مہر اللہ بادینی کی قیادت میں ڈی سی آفس سے سرینا چوک تک مارچ
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

کوئٹہ: یومِ آزادی کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کے زیرِ اہتمام شاندار جشنِ آزادی ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہر اللہ بادینی نے کی۔ ریلی ڈپٹی کمشنر آفس سے شروع ہو کر سرینا چوک تک گئی۔

ریلی میں سول سوسائٹی، عوامی نمائندوں، سرکاری افسران و اہلکاروں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے قومی پرچم اٹھا رکھے تھے اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے فضا کو جوش و جذبے سے بھر دیا۔

ڈپٹی کمشنر مہر اللہ بادینی نے خطاب میں کہا کہ یومِ آزادی ہمیں اپنے بزرگوں کی قربانیوں اور وطنِ عزیز کی ترقی و خوشحالی کے عزم کی یاد دلاتا ہے۔ پاکستان ہماری پہچان اور ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، ہمیں اتحاد، نظم و ضبط اور قومی جذبے کے ساتھ ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ریلی کے اختتام پر ملکی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہر اللہ بادینی جشن آزادی کی مناسبت سے نکالی گئی ریلی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہر اللہ بادینی جشن آزادی کی مناسبت سے نکالی گئی ریلی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں
اسسٹنٹ کمشنر سٹی کوئٹہ امیر حمزہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جشن آزادی کی مناسبت سے نکالی گئی ریلی میں سیکیورٹی انتظامات کا معائنہ کر رہے ہیں
اسسٹنٹ کمشنر سٹی کوئٹہ امیر حمزہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جشن آزادی کی مناسبت سے نکالی گئی ریلی میں سیکیورٹی انتظامات کا معائنہ کر رہے ہیں
ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کی جانب سے جشن آزادی کی مناسبت سے نکالی گئی ریلی میں خواتین، بچوں سمیت عوام کی بڑی تعداد موجود ہے
ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کی جانب سے جشن آزادی کی مناسبت سے نکالی گئی ریلی میں خواتین، بچوں سمیت عوام کی بڑی تعداد موجود ہے

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان