وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کا بلوچستان اسمبلی میں جشنِ آزادی کی پرچم کشائی تقریب سے خطاب

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان اسمبلی میں 79ویں جشنِ آزادی کے موقع پر منعقدہ پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت کی اور تقریب سے خطاب کیا۔
تقریب میں قائم مقام اسپیکر صوبائی اسمبلی محترمہ غزالہ گولہ، اراکینِ ایوانِ بالا و ایوانِ زیریں، سندھ و بلوچستان کے صوبائی وزراء، اراکینِ صوبائی اسمبلی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، آئی جی پولیس طاہر خان، صوبائی سیکرٹریز اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ وزیر اعلیٰ اور قائم مقام اسپیکر سمیت شرکاء قومی ترانے کے احترام میں کھڑے رہے، جبکہ علمائے کرام نے وزیر اعلیٰ سے مصافحہ کیا۔
پرچم کشائی کی تقریب سے قبل اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی کے جواں سال صاحبزادے کی وفات پر فاتحہ خوانی کی گئی اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی گئی۔ تقریب کے موقع پر وزیر اعلیٰ، قائم مقام اسپیکر، اراکینِ پارلیمنٹ، وزراء اور دیگر مہمانانِ گرامی کا گروپ فوٹو بھی لیا گیا۔



تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











