صوبائی وزیر داخلہ ضیاء اللہ لانگو کا دورۂ قلات: جشنِ آزادی کی تیاریوں کا اجلاس، کرکٹ و بیڈمنٹن فاتحین میں انعامات

قلات: صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے دورۂ قلات کے موقع پر جشنِ آزادی کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔
دورے کے دوران صوبائی وزیر داخلہ سے قبائلی عمائدین اور کارکنوں نے ملاقات کی۔ انہوں نے قلات آفیسرز کلب میں بیڈمنٹن کے فائنل میچ اور قلات میں کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کیے۔



تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











