سیوی: جشنِ آزادی کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح، افتتاحی میچ میں سیوی گرین کلب نے سیوی وائٹ کلب کو شکست دے دی

سیوی: جشنِ آزادی 14 اگست اسپورٹس فیسٹیول 2026 کے سلسلے میں محکمہ کھیل بلوچستان کے تعاون اور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن سیوی کی نگرانی میں پی سی بی گراؤنڈ سیوی میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح ہو گیا۔ افتتاح ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس سیوی ڈویژن رحیم بخش جوئیہ اور ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر سیوی بابر علی سیلاچی نے کیا۔ اس موقع پر محکمہ کھیل کے افسران، کرکٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداران، کھلاڑیوں اور کھیلوں سے وابستہ افراد کی بڑی تعداد موجود تھی۔
افتتاحی میچ میں سیوی گرین کلب نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے سیوی وائٹ کلب کو شکست دی۔ محکمہ کھیل کے افسران نے کہا کہ جشنِ آزادی پر کھیلوں کے مقابلے نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے اور ان کی صلاحیتیں اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، اور ٹورنامنٹ کے انعقاد پر ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن اور منتظمین کی کاوشوں کو سراہا۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











