دکی بازار میں تجاوزات کے خلاف کارروائی: ریڑھیاں سڑکوں سے ہٹا کر مختص مقام پر منتقل

دکی: ڈپٹی کمشنر دکی فضل الرحمن کبدانی کی ہدایت پر نائب تحصیلدار دکی اکرام اللہ خان نے دکی بازار کا دورہ کیا اور سڑکوں پر موجود ریڑھیوں کے باعث ٹریفک کی روانی اور شہریوں کی آمدورفت میں پیدا ہونے والی رکاوٹوں کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر سڑکوں پر قائم ریڑھیاں ہٹا کر ریڑھی بانوں کے لیے مختص مقام پر منتقل کر دی گئیں تاکہ بازار میں ٹریفک کی روانی بحال رہے، شہریوں کو آمدورفت میں سہولت ملے اور عوامی گزرگاہیں تجاوزات سے پاک رہیں۔ نائب تحصیلدار نے ریڑھی بانوں کو ہدایت کی کہ وہ صرف مختص مقام پر ریڑھیاں لگائیں اور سڑکوں، فٹ پاتھوں اور گزرگاہوں پر تجاوزات سے گریز کریں۔
انتظامیہ کے مطابق دکی بازار میں نظم و ضبط برقرار رکھنے، تجاوزات کے خاتمے اور شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











