رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات
صفحہ اول› بلوچستان ›نصیرآباد

کمشنر نصیرآباد صلاح الدین نورزئی کی زیرِ صدارت سی آر سی اجلاس، عدالتی حکم پر 15 روزہ تحقیقاتی کمیٹی قائم

کمشنر نصیرآباد صلاح الدین نورزئی کی زیرِ صدارت سی آر سی اجلاس، عدالتی حکم پر 15 روزہ تحقیقاتی کمیٹی قائم
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

نصیرآباد: کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی کی سربراہی میں جعفرآباد کی سی آر سی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈویژنل ڈائریکٹر اسکولز محمد عظیم ساجدی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جعفرآباد عائشہ بگٹی اور کمیٹی کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔

اجلاس میں ضلع جعفرآباد کے ایک امیدوار کی جانب سے ہائی کورٹ میں دائر درخواست اور عدالتی احکامات کی روشنی میں معاملے کا جائزہ لیا گیا۔ کمشنر نے حقائق کی مکمل جانچ پڑتال اور شفاف تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی، جس کے چیئرمین ڈویژنل ڈائریکٹر اسکولز محمد عظیم ساجدی ہوں گے جبکہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جعفرآباد عائشہ بگٹی اور پرنسپل گرلز کالج اس کے ممبران ہوں گے۔

کمیٹی کو ہدایت کی گئی کہ وہ پندرہ روز کے اندر تمام پہلوؤں اور وجوہات کا باریک بینی سے جائزہ لے کر اپنی سفارشات اور تحقیقاتی رپورٹ سی آر سی اجلاس میں پیش کرے۔ کمشنر صلاح الدین نورزئی نے کہا کہ عدالتی احکامات پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا اور شفاف و غیرجانبدارانہ تحقیقات کرکے حقائق سامنے لائے جائیں گے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان