چیف سیکرٹری شکیل قادر خان کی زیر صدارت صوبائی سلیکشن بورڈ، 143 افسران کی ترقی کی سفارش

کوئٹہ: چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیرِ صدارت جمعرات کے روز صوبائی سلیکشن بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے 14 ایجنڈے شامل تھے۔
اجلاس میں محکمے کے افسران کو مختلف گریڈز میں ترقی کی سفارش کی گئی۔ بی ایس ایس اور بی سی ایس کے 143 افسران کو پی بی ایس 19 سے 20، 18 سے 19، 17 سے 18 اور 16 سے 17 گریڈ میں ترقی کی سفارش کی گئی۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











