رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 22° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

گوادر میں ڈراپ آؤٹ پریوینشن ٹریننگ سیشن، اسسٹنٹ کمشنر رومیل نعیم جان نے اسکولوں کو ٹیبلیٹس اور سولر سسٹمز دیے

گوادر میں ڈراپ آؤٹ پریوینشن ٹریننگ سیشن، اسسٹنٹ کمشنر رومیل نعیم جان نے اسکولوں کو ٹیبلیٹس اور سولر سسٹمز دیے
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

گوادر: اسسٹنٹ کمشنر گوادر رومیل نعیم جان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن اور حکومتِ بلوچستان کی تعلیمی اصلاحات کے تحت ہر بچے کو معیاری تعلیم کی فراہمی اور اسکول چھوڑنے کے رجحان (ڈراپ آؤٹ) کی مؤثر روک تھام حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے یہ بات گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول گوادر میں منعقدہ دو روزہ ڈراپ آؤٹ پریوینشن ٹریننگ سیشن کے افتتاحی موقع پر کہی۔

یہ تربیتی پروگرام گلوبل پارٹنرشپ فار ایجوکیشن (GPE) اور یونیسیف (UNICEF) کے تعاون سے محکمہ تعلیم حکومتِ بلوچستان، ایجوکیشن سپورٹ پروگرام (ESP) اور سنٹر فار پروفیشنل ڈیویلپمنٹ (CPD) کے اشتراک سے منعقد کیا گیا۔ پروگرام کا مقصد اساتذہ کو جدید تدریسی اور نگرانی کے طریقوں سے آراستہ کر کے طلبہ کے اسکول چھوڑنے کے رجحان میں مؤثر کمی لانا اور تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانا تھا۔

ارلی وارننگ سسٹم اور ڈراپ آؤٹ پریوینشن ایپ

تربیتی سیشن میں شرکاء کو ارلی وارننگ سسٹم (ABC Model) کے بارے میں تفصیلی آگاہی دی گئی، جس کے ذریعے طلبہ کی تعلیمی کارکردگی، رویے اور مسلسل غیر حاضری کی نگرانی کرتے ہوئے تعلیم چھوڑنے کے خطرے سے دوچار طلبہ کی بروقت نشاندہی ممکن ہوگی۔ اس مقصد کے لیے اساتذہ کو او ایم آر حاضری رجسٹر اور جدید ڈراپ آؤٹ پریوینشن ایپ کے عملی استعمال کی تربیت بھی دی گئی تاکہ طلبہ کی پیش رفت کی مؤثر نگرانی اور بروقت رہنمائی یقینی بنائی جا سکے۔

اسسٹنٹ کمشنر رومیل نعیم جان نے ایجوکیشن سپورٹ پروگرام کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ اور مؤثر نگرانی کا نظام مستقبل میں تعلیمی شعبے میں مثبت اور دیرپا نتائج کا باعث بنے گا۔ انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ تربیت میں حاصل ہونے والی مہارتوں کو عملی طور پر بروئے کار لا کر ہر بچے کو تعلیم کے دھارے سے منسلک رکھنے میں فعال کردار ادا کریں۔

بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر گوادر نے ضلع کے ہر اسکول کو ڈراپ آؤٹ پریوینشن ایپ کے مؤثر استعمال کے لیے ٹیبلیٹس، سولر سسٹمز اور پاور بینکس فراہم کیے تاکہ بجلی اور دیگر تکنیکی رکاوٹوں کے باوجود جدید نگرانی کا نظام بلا تعطل جاری رہ سکے۔

انہوں نے تربیت میں شریک اساتذہ اور ماسٹر ٹرینرز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، جذبے اور عزم کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ یہ پروگرام ضلع گوادر میں طلبہ کی حاضری میں اضافے، تعلیمی معیار کی بہتری اور ڈراپ آؤٹ کی شرح میں نمایاں کمی لانے میں سنگِ میل ثابت ہوگا۔

دو روزہ تربیتی سیشن کے اختتام پر شرکاء نے جدید تدریسی اور نگرانی کے عملی طریقوں سے متعلق اہم مہارتیں حاصل کیں، جو مستقبل میں ضلع بھر کے تعلیمی اداروں میں مؤثر ڈراپ آؤٹ پریوینشن حکمتِ عملی کے نفاذ میں کلیدی کردار ادا کریں گی۔

گوادر: اسسٹنٹ کمشنر رومیل نعیم جان ڈراپ آؤٹ پریوینشن ٹریننگ سیشن کے موقع پر اساتذہ میں ٹیبلیٹس، سولر سسٹمز اور پاور بینکس تقسیم کر رہے ہیں
گوادر: اسسٹنٹ کمشنر رومیل نعیم جان ڈراپ آؤٹ پریوینشن ٹریننگ سیشن کے موقع پر اساتذہ میں ٹیبلیٹس، سولر سسٹمز اور پاور بینکس تقسیم کر رہے ہیں

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

موضوعات: