رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 21° جزوی بادل 22° / 11°فجر 05:21ظہر 12:16عصر 16:12مغرب 17:49عشا 19:10
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
ایچ ایس بی سی کی تیسری سہ ماہی کی آمدن توقعات سے کم، بینک کی جانب سے ایک ارب ڈالر کے بائی بیک کے اعلان کے باوجود شیئرز گر گئےچین کے صنعتی منافع میں ستمبر کے دوران 14.4 فیصد اضافہ، معیشت میں تقسیم برقرارووچچ کی شکست تسلیم، طلبہ کی حمایت یافتہ فہرست سربیا کے انتخابات میں کامیابامریکا کی حراست میں موجود افغانوں کو پاکستان ڈی پورٹ کرنے کے لیے پرواز کا منصوبہ، اتحادیوں کے رشتہ دار بھی شاملقومی اسمبلی نے فرنٹیئر کانسٹیبلری تنظیم نو سمیت اہم بلز منظور کر لیےکرس براؤن کو لندن نائٹ کلب حملے پر معطل سزا سنا دی گئیلولا چوتھی بار برازیل کے صدر منتخب، فلاویو بولسونارو کا شکست تسلیم کرنے سے انکاراسٹار ٹریک کی اصل سیریز کے “چیکوف” والٹر کوینگ 90 برس کی عمر میں انتقال کر گئےحارث رؤف کا بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز سے معاہدہصائم ایوب تین ملکی ون ڈے اسکواڈ سے ریلیز، صاحبزادہ فرحان کی شمولیتلام فیشن ویک کا تیسرا روز، مشرقی و مغربی ملبوسات کی نمائششیرباز مری نے قازقستان میں نومیڈ ایم ایم اے چیمپئن شپ کا گولڈ میڈل جیت لیا
صفحہ اول› بلوچستان ›نصیرآباد

نصیرآباد: ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں بی ایس ڈی آئی فیز ٹو کے منصوبوں کا جائزہ

نصیرآباد: ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں بی ایس ڈی آئی فیز ٹو کے منصوبوں کا جائزہ
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

نصیرآباد: ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی (DDC) کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ایکسین بلڈنگز، ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ (پی ایچ ای)، ایکسین روڈز، ایکسین اریگیشن اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران بی ایس ڈی آئی فیز ٹو کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت، درپیش مسائل، فنڈز کے استعمال اور منصوبوں کی بروقت تکمیل سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ افسران نے اپنے شعبوں کے منصوبوں کی موجودہ صورتحال، معیارِ تعمیر اور عوام کو درپیش مسائل کے حل کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔

ڈپٹی کمشنر وریندر لعل نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور اس سلسلے میں جاری ترقیاتی منصوبے نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ افسران اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیں اور منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل کے لیے بھرپور اقدامات کریں۔ انہوں نے تاکید کی کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، معیار اور رفتار برقرار رکھی جائے، اور کسی بھی قسم کی غفلت یا تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوامی مفاد کے منصوبوں کی تکمیل سے نہ صرف علاقے کی ترقی ممکن ہوگی بلکہ حکومتی اقدامات پر عوام کا اعتماد بھی مزید مستحکم ہوگا۔

ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں افسران سے گفتگو کر رہے ہیں
ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں افسران سے گفتگو کر رہے ہیں

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان