رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

گوادر پورٹ ماسٹر پلان: ڈپٹی کمشنر نقیب اللہ کاکڑ کا گرانڈانی جنوبی کی اراضی کا دورہ، سیٹلمنٹ امور کا جائزہ

گوادر پورٹ ماسٹر پلان: ڈپٹی کمشنر نقیب اللہ کاکڑ کا گرانڈانی جنوبی کی اراضی کا دورہ، سیٹلمنٹ امور کا جائزہ
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

گوادر: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق ترقیاتی منصوبوں پر بروقت عملدرآمد اور ریونیو امور میں شفافیت یقینی بنانے کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ کاکڑ نے گرانڈانی جنوبی کی اراضی کا تفصیلی دورہ کیا۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) ظہور بلوچ، نائب تحصیلدار حاجی جاوید، قانون گو حاجی ابراہیم، پٹواری محمد یاسین بلوچ اور دیگر ریونیو افسران و عملہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے گوادر پورٹ سے متعلق انفراسٹرکچر کی ترقی، گوادر پورٹ ماسٹر پلان کے تحت مجوزہ اراضی اور اس سے متعلق سیٹلمنٹ کے مختلف ریونیو امور کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ حکام سے پیش رفت، ریکارڈ، حدودِ اراضی اور قانونی تقاضوں کے بارے میں بریفنگ لی۔

ڈپٹی کمشنر نقیب اللہ کاکڑ نے ہدایت کی کہ تمام ریونیو امور قانون اور قواعد و ضوابط کے مطابق، مکمل شفافیت اور میرٹ کی بنیاد پر انجام دیے جائیں تاکہ گوادر پورٹ سے وابستہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔ انہوں نے زور دیا کہ سرکاری اراضی کے تحفظ، درست ریکارڈ کی تیاری اور سیٹلمنٹ کے عمل کو مؤثر اور منظم انداز میں آگے بڑھایا جائے تاکہ ضلع گوادر کی پائیدار ترقی اور عوامی مفاد کے منصوبوں کو مزید تقویت ملے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان