فرخ خان کھوکھر کا بیانات پر اختلاف، جے یو آئی (ف) سے علیحدگی کا اعلان

لاہور: مولانا فضل الرحمان کے پاک فوج سے متعلق بیانات سے اختلاف کرتے ہوئے فرخ خان کھوکھر نے جمعیت علمائے اسلام (ف) سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے قومی اداروں کے ساتھ وابستگی برقرار رکھنے کا بھی اظہار کیا۔
سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں فرخ خان کھوکھر نے کہا کہ وہ مولانا فضل الرحمان کے پاک فوج سے متعلق سخت بیانات سے اتفاق نہیں کرتے، اور اسی اختلاف کی بنیاد پر جمعیت علمائے اسلام (ف) سے علیحدگی اختیار کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ، ان کے والد اور ان کا ادارہ ہمیشہ پاک فوج اور پاکستان کے دیگر قومی اداروں کے ساتھ کھڑے رہے ہیں، اور ان اداروں کے ساتھ ان کی وابستگی برقرار رہے گی۔
اپنے موقف کی وضاحت کرتے ہوئے فرخ خان کھوکھر نے کہا کہ جو بھی شخص پاک فوج یا قومی اداروں کے خلاف بات کرے گا، وہ اس سے لاتعلقی اختیار کریں گے۔
اشتہار











