اڈیالہ جیل میں پمز کے ڈاکٹروں نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کا معائنہ کیا

راولپنڈی: اڈیالہ جیل ذرائع کے مطابق پمز اسپتال کے ڈاکٹروں نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ کیا اور تجویز کردہ ادویات کا جائزہ لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عارف خان کی سربراہی میں پمز کی میڈیکل ٹیم آج شام جیل پہنچی۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عارف خان نے عمران خان سے ان کی طبیعت کے بارے میں دریافت کیا، بلڈ پریشر چیک کیا اور کولیسٹرول کی سطح کا جائزہ لیا۔ ڈاکٹروں نے انہیں تجویز کی گئی ادویات بھی دیکھیں۔
جیل ذرائع نے بتایا کہ اسی ٹیم نے بشریٰ بی بی کا بھی مکمل طبی معائنہ کیا۔ اس دوران جیل اسپتال کے طبی عملے نے پمز کے ڈاکٹروں کی معاونت کی۔
معائنہ مکمل ہونے کے بعد پمز کی میڈیکل ٹیم جیل سے روانہ ہوگئی۔
اشتہار











