رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 11° صاف 24° / 10°فجر 05:30ظہر 12:16عصر 16:02مغرب 17:39عشا 19:01
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
راولپنڈی: پاکستان اور سری لنکا کے پہلے ٹیسٹ کے لیے سخت سیکیورٹی انتظاماتبحیرہ عمان: امریکی فوج کا تجارتی جہاز ناکارہ بنانے کا دعویٰ، ایران کا ٹینکروں میں آگ کا بیانبابر اعظم کا سری لنکا سیریز جیتنے کا عزم، سینئر اور جونیئر کے امتزاج پر زورفرخ خان کھوکھر کا بیانات پر اختلاف، جے یو آئی (ف) سے علیحدگی کا اعلانریاض میں آرامکو عمارت کو نقصان، حوثیوں کا حملے کا دعویٰ، قطر کی مذمتیوم اقبال: فکرِ اقبال امن و ترقی کی ضامن، حکومت 150ویں سالگرہ سال بھر منائے گیپاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز: ٹرافی کی رونمائی، پہلا ٹیسٹ راولپنڈی میںپی پی 203 چیچہ وطنی: ن لیگ کے اسد حنیف کامیاب، این اے 77 میں راشد بشیر ورک آگےامریکی آئرن گیٹ منصوبہ محض الفاظ کا کھیل ہے، ایرانی پاسدارانِ انقلابوزیراعظم شہباز شریف منگل سے ترکیہ کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گےریما خان تقریباً 16 سال بعد وجاہت رؤف کی فلم ‘پنچھی پیارے’ سے بڑی اسکرین پر واپس آئیں گیپیرس میں جی سیون وزرائے خارجہ کا دو روزہ اجلاس، یوکرین، مشرق وسطیٰ اور مصنوعی ذہانت ایجنڈے میں

خواجہ آصف کی نئے صوبوں کی حمایت، انتظامی بنیاد پر بارہ صوبے بنانے پر بھی اعتراض نہیں

خواجہ آصف کی نئے صوبوں کی حمایت، انتظامی بنیاد پر بارہ صوبے بنانے پر بھی اعتراض نہیں
فائل فوٹو: خواجہ آصف نئے صوبوں پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے — تصویر: بشکریہ geo.tv

سیالکوٹ: وزیر دفاع خواجہ آصف نے ملک میں نئے صوبے بنانے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامی بنیادوں پر بنائے جائیں تو ان کی تعداد بارہ بھی ہو سکتی ہے۔

اتوار کو سیالکوٹ میں جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ نئے صوبوں کی تجویز پر گزشتہ دو ماہ سے بحث جاری ہے اور ملک بھر سے مختلف آرا سامنے آ رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا: اگر بارہ صوبوں کی تجویز ہے تو بارہ بنا دیے جائیں، مگر ان کی بنیاد زبان، نسل یا سیاسی مفادات نہیں ہونی چاہیے۔

خواجہ آصف نے چھوٹی انتظامی اکائیوں کے قیام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آبادی میں اضافے کے باعث عوام کو سرکاری خدمات کی فراہمی کے لیے زیادہ مؤثر نظامِ حکومت درکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ اختیارات لاہور، کراچی، کوئٹہ اور پشاور جیسے صوبائی دارالحکومتوں میں مرتکز نہیں رہنے چاہئیں بلکہ چھوٹی اکائیوں کو منتقل کیے جانے چاہئیں۔

وزیر دفاع نے وسائل کی موجودہ تقسیم پر بھی تنقید کی۔

اشتہار