رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

کوئٹہ، خضدار، کچلاک اور پشین میں بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، 35 مراکز پر جرمانے

کوئٹہ: ناقص خوراک کے خاتمے اور اشیاء خوردونوش کے معیار کی بہتری کے لیے بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کارروائیوں اور اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ کوئٹہ، خضدار، کچلاک اور پشین سمیت مختلف علاقوں میں انسپیکشن کے دوران ناقص خوراک، ملاوٹ، زائدالمیعاد اشیاء اور فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزیوں پر مجموعی طور پر 35 مراکز پر جرمانے عائد جبکہ 47 کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔

ترجمان بی ایف اے کا کہنا ہے کہ کارروائیوں کا مقصد اشیاء خوردونوش کے معیار کو بہتر بنانا اور عوام کو محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔

کوئٹہ میں کارروائیاں

ترجمان کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن میں انسپیکشن ٹیم نے ریسٹورنٹس اور بیکریوں کا معائنہ کرتے ہوئے 3 ریسٹورنٹس اور ایک بیکری کو جرمانہ کیا۔ کارروائی کے دوران صفائی کی ابتر صورتحال، ورکرز کی ذاتی صفائی میں غفلت، کھلے کوڑے دان، نکاسی آب کے ناقص انتظامات، مکھیوں کی بھرمار اور زنگ آلود ریفریجریٹرز سمیت متعدد خلاف ورزیاں سامنے آئیں۔

مراکز سے زائدالمیعاد بریڈ، مشروبات، کافی، دیسی گھی، جوسز، اسنیکس، بسکٹ، کیکس اور فریش کریم بھی برآمد ہوئی، جبکہ بعض اشیاء پر تیاری اور میعاد ختم ہونے کی تاریخیں درج نہیں تھیں۔ مصالحوں میں ممنوعہ چائنیز نمک کے استعمال پر بھی کارروائی کی گئی۔

علاوہ ازیں دودھ میں ملاوٹ کے تدارک کے لیے بی ایف اے ملک سیفٹی ٹیموں نے کوئٹہ کے علاقے مٹھا چوک، پشتون آباد اور فقیر محمد روڈ پر ملک شاپس کی انسپیکشن کی۔ دودھ اور دہی کے نمونوں کی موقع پر جانچ کے دوران سکمڈ ملک پاؤڈر اور پانی کی وافر مقدار ملانے پر 3 دودھ فروشوں کو جرمانہ کیا گیا جبکہ معمولی نقائص پر 2 ملک شاپس کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔

خضدار، کچلاک اور پشین

خضدار میں زونل انسپیکشن ٹیم نے آغا مارکیٹ، عمر فاروق چوک، میر چاکر خان روڈ اور مختلف مضافاتی علاقوں میں فوڈ پوائنٹس کی جانچ پڑتال کی۔ فوڈ بزنس لائسنس کے بغیر کاروبار کرنے پر 2 مراکز کے مالکان پر جرمانے عائد کیے گئے۔

کچلاک بازار، زیارت روڈ اور چمن روڈ پر کارروائیوں کے دوران بارہا تنبیہ و نوٹسز کے باوجود فوڈ بزنس لائسنس کے بغیر اشیاء خوردونوش کا کاروبار کرنے والے 20 مراکز کے خلاف کارروائی کی گئی۔ اس کے علاوہ معمولی نوعیت کی خلاف ورزیوں پر متعدد مراکز کو اصلاحی نوٹسز جاری کرتے ہوئے مقررہ ضوابط پر عمل درآمد کی ہدایت کی گئی۔

پشین کے علاقے قلعہ بٹیزئی میں خصوصی انسپیکشن کے دوران صفائی کے ناقص انتظامات، حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی اور زائدالمیعاد اشیاء خوردونوش کی موجودگی پر 5 فوڈ یونٹس پر جرمانے عائد کیے گئے۔

دوران معائنہ بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی انسپیکشن ٹیموں نے متعلقہ مراکز کے مالکان کو فوڈ سیفٹی قوانین اور اتھارٹی کے وضع کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا کہ خوراک کے معیار، صفائی ستھرائی اور عوامی صحت سے متعلق ضوابط کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائیاں جاری رہیں گی۔