رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات
صفحہ اول› بلوچستان ›موسیٰ خیل

موسیٰ خیل: ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خجک کی زیرِ صدارت سیپ سسٹم میں تاریخ پیدائش کی تصحیح پر اجلاس

موسیٰ خیل: ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خجک کی زیرِ صدارت سیپ سسٹم میں تاریخ پیدائش کی تصحیح پر اجلاس
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

موسیٰ خیل: ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خان خجک کی زیرِ صدارت سیپ (خزانہ) سسٹم میں تاریخ پیدائش کی تصحیح کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں مختلف محکموں کے ملازمین کی تاریخ پیدائش میں موجود تفاوت، ڈیٹا کے اندراج میں درپیش مسائل اور سروس ریکارڈ کی آن لائن درستی کے معاملے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر کی ہدایات

ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خان خجک نے کہا کہ سرکاری ملازمین کے سروس ریکارڈ کی درستگی اور شفافیت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ سیپ (SEAP) سسٹم میں تاریخ پیدائش یا دیگر کوائف کی غلطی نہ صرف ملازمین کی ریٹائرمنٹ اور پینشن کے امور میں تاخیر کا باعث بنتی ہے بلکہ انتظامی امور میں بھی پیچیدگیاں پیدا کرتی ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ محکمے اپنے ملازمین کے سروس ریکارڈ کی تصدیق کو جلدازجلد مکمل کریں اور جن ملازمین کی تاریخ پیدائش میں تفاوت موجود ہے، اسے تمام قانونی و دفتری تقاضے پورے کرتے ہوئے مقررہ وقت کے اندر درست کروائیں۔ اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا غیر ضروری تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی تاکہ ملازمین کو مستقبل میں اپنے جائز حقوق کے حصول میں کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اجلاس میں تمام متعلقہ آفیسران نے ڈپٹی کمشنر کو اپنے اپنے محکموں کی پیشرفت سے آگاہ کیا اور یقین دہانی کرائی کہ ہدایات کی روشنی میں سروس ریکارڈ کی تصحیح کے عمل کو بلا تاخیر حتمی شکل دی جائے گی۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان