صوبائی وزیر کوہیار خان ڈومکی کی سول سیکرٹریٹ کوئٹہ میں سائلین سے ملاقاتیں، مسائل کے فوری حل کے اقدامات
کوئٹہ: صوبائی وزیر انڈسٹریز اینڈ کامرس بلوچستان چیف سردار کوہیار خان ڈومکی نے سول سیکرٹریٹ کوئٹہ میں مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد اور سائلین سے ملاقاتیں کیں۔
اس موقع پر سائلین نے انہیں اپنے مسائل اور مشکلات سے آگاہ کیا، جس پر صوبائی وزیر نے متعلقہ امور کا جائزہ لیتے ہوئے مسائل کے فوری حل کے لیے اقدامات کیے۔
سردار کوہیار خان ڈومکی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور حکومتِ بلوچستان عوامی مسائل کے حل اور شہریوں کو ریلیف کی فراہمی کے لیے پرعزم ہیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کی قیادت میں صوبائی حکومت عوامی خدمت، مسائل کے موثر ازالے اور گورننس میں بہتری کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل اور لوگوں کو سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔











