رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

سیاست دان اور صحافی مل کر عوامی مسائل حل کر سکتے ہیں: فرید افغان اور منیر احمد مسوری بگٹی

سیاست دان اور صحافی مل کر عوامی مسائل حل کر سکتے ہیں: فرید افغان اور منیر احمد مسوری بگٹی

سبی: پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق صوبائی سیکرٹری اطلاعات ایڈووکیٹ فرید افغان اور مسلم لیگ ن لیبر ونگ کے صوبائی صدر منیر احمد مسوری بگٹی نے کہا ہے کہ سیاست دان اور صحافی مل کر کام کریں تو عوامی مسائل حل کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاست اور صحافت خدمت کا نام ہے۔ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوامی مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان کے مطابق سبی سمیت بلوچستان بھر میں ریجنل یونین آف جرنلسٹس عوامی مسائل کے حل کے علاوہ علاقائی صحافیوں کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کا حل اپنی ذمہ داری سمجھ کر خدمات انجام دے رہی ہے۔ صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے مسلم لیگ ن اول دستے کا کردار ادا کرے گی۔

انہوں نے یہ خیالات ریجنل یونین آف جرنلسٹس بلوچستان کے صوبائی صدر سید طاہر علی سے گفتگو کرتے ہوئے ظاہر کیے۔ اس موقع پر ریجنل یونین آف جرنلسٹس سبی کے صدر ظہور احمد مگسی، جنرل سیکرٹری فرحان غنی، ضلع بولان کے صدر محمد اسلم بوہڑ اور جنرل سیکرٹری عبداللہ بلوچ بھی موجود تھے۔

یونین کی سرگرمیاں

سید طاہر علی نے بتایا کہ یونین کے مرکزی صدر سید شفقت حسین گیلانی، مرکزی جنرل سیکرٹری عابد حسین مغل، سینئر نائب صدر سید طاہر شاہ اور شہزاد احمد نقوی کی قیادت میں بلوچستان سمیت ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں علاقائی صحافیوں کی فلاح و بہبود اور ان کو درپیش مسائل کے حل کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بہت جلد مرکزی صدر اور جنرل سیکرٹری کی قیادت میں یونین بلوچستان کا دورہ کر کے یہاں کے صحافیوں سے ملاقات کرے گی، تاکہ مقامی و علاقائی صحافیوں کو درپیش مشکلات دور کرنے کے لیے مرکزی سطح پر آواز بلند کی جا سکے۔

فرید افغان اور منیر احمد مسوری بگٹی نے کہا کہ میڈیا کے کردار سے انکار ممکن نہیں اور کسی بھی معاشرے میں صحافت ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ ان کے مطابق صحافی اور قلم کار معاشرتی تاریخ و تمدن کے اصل وارث ہوتے ہیں اور ریاست کے چوتھے ستون کی حیثیت سے عوامی مسائل کی نشاندہی کرتے ہیں۔ کسی بھی سیاسی تنظیم کو فعال بنانے میں میڈیا کا اہم کردار ہے اور سیاست و صحافت کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ محدود وسائل میں رہ کر صحافی اور سیاسی نمائندے عوامی مسائل اجاگر کرنے اور انہیں حل کرنے میں کردار ادا کرتے ہیں۔ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ مقامی صحافیوں کا ساتھ دیا اور آئندہ بھی امید ہے کہ وہ صحافیوں کی فلاح و بہبود میں اپنا کردار ادا کرے گی۔

ریجنل یونین آف جرنلسٹس بلوچستان بھر کے صحافیوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے اور ان کے جائز مسائل اجاگر کرنے کے لیے سرگرم ہے، جس کا مقصد صرف صحافیوں کی فلاح و بہبود ہے۔

واضح رہے کہ یونین کی بلوچستان کابینہ کی تشکیل کے لیے مشاورت کا عمل جاری ہے۔ کوئٹہ، ڈیرہ بگٹی، کوہلو، زیارت، ہرنائی اور لورالائی میں بھی جلد علاقائی صحافیوں پر مشتمل کابینہ کی تشکیل کا اعلان کیا جائے گا۔

موضوعات: