کوئٹہ صدر سب ڈویژن میں آٹا زائد نرخ پر فروخت کرنے پر 11 افراد گرفتار

کوئٹہ: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہر اللہ بادینی کے احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر صدر کوئٹہ محمد یوسف ہاشمی کی نگرانی میں صدر سب ڈویژن کے مختلف علاقوں میں آٹے کی مقررہ نرخ سے زائد قیمت پر فروخت کے خلاف کارروائی کی گئی۔
کارروائی کے دوران آٹا ڈیلرز، ریٹیلرز اور مختلف دکانوں کا معائنہ کیا گیا اور سرکاری نرخ ناموں کی جانچ کی گئی۔ زائد قیمت پر آٹا فروخت کرنے اور سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی پر 11 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ نے تاجروں کو ہدایت کی کہ سرکاری نرخ نامہ نمایاں جگہ آویزاں کریں اور آٹا سمیت تمام اشیائے ضروریہ مقررہ نرخوں پر فروخت کریں، اور واضح کیا کہ عوامی شکایات کی روشنی میں ناجائز منافع خوری، مصنوعی مہنگائی اور صارفین کے استحصال کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











