کوئٹہ: ریلوے اراضی پر تعمیرات اور میٹروپولیٹن پراپرٹیز کا جائزہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حافظ محمد طارق کی صدارت

کوئٹہ: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) حافظ محمد طارق کی زیرِ صدارت ریلوے کی اراضی، اس پر قائم تعمیرات کے جائزے اور میٹروپولیٹن پراپرٹیز سے متعلق اجلاس منعقد ہوا، جس میں پاکستان ریلوے کے حکام، میٹروپولیٹن کارپوریشن کے افسران اور محکمہ ریونیو کے نمائندگان نے شرکت کی۔
اجلاس میں ریلوے کی اراضی اور اس پر موجود تعمیرات کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ ریکارڈ، اراضی کی موجودہ صورتحال اور ملکیتی امور پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر میٹروپولیٹن پراپرٹیز سے متعلق ریکارڈ اور دیگر امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) نے متعلقہ حکام کو ریکارڈ کی جانچ پڑتال اور تمام امور قواعد و ضوابط کے مطابق مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان
موضوعات:کوئٹہ











