رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات
صفحہ اول› بلوچستان ›لورالائی

لورالائی میں ریونیو کورٹ کا انعقاد، ڈپٹی کمشنر نے اراضی و ریونیو معاملات پر شہریوں کی شکایات سنیں

لورالائی میں ریونیو کورٹ کا انعقاد، ڈپٹی کمشنر نے اراضی و ریونیو معاملات پر شہریوں کی شکایات سنیں
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

لورالائی: ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع کی زیرِ صدارت ریونیو کورٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہریوں کی جانب سے پیش کیے گئے اراضی اور دیگر ریونیو سے متعلق مسائل کی سماعت کی گئی۔ ریونیو کورٹ کا مقصد شہریوں کو ان کے ریونیو معاملات کے حل کے لیے بروقت ریلیف اور مؤثر فورم فراہم کرنا ہے۔

ریونیو کورٹ کے دوران شہریوں کی جانب سے اراضی ریکارڈ، انتقالات، حد بندی، وراثتی معاملات، ملکیتی حقوق، فرد کے اجرا اور دیگر ریونیو امور سے متعلق درخواستیں اور شکایات پیش کی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ ریکارڈ اور دستیاب دستاویزات کا جائزہ لیتے ہوئے ریونیو افسران اور اہلکاروں سے مختلف معاملات پر وضاحتیں طلب کیں اور قانون و قواعد کے مطابق کارروائی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ شہریوں کے مسائل کو غیر ضروری تاخیر کا شکار نہ ہونے دیا جائے اور تمام درخواستوں پر میرٹ، شفافیت اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو سرکاری دفاتر کے غیر ضروری چکروں سے بچانے اور ان کے جائز مسائل کے فوری حل کے لیے ریونیو معاملات میں مؤثر نگرانی ضروری ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ کسی بھی شہری کے ساتھ امتیازی سلوک روا نہیں رکھا جائے گا اور ریونیو معاملات مقررہ قوانین اور ضابطۂ کار کے تحت نمٹائے جائیں گے۔ انہوں نے ریونیو عملے کو ہدایت کی کہ ریکارڈ کی درستگی، بروقت انتقالات، حد بندی اور دیگر امور میں شفافیت یقینی بنائی جائے تاکہ شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

شہریوں نے ریونیو کورٹ کے انعقاد کو سراہتے ہوئے اپنے مسائل براہِ راست متعلقہ حکام کے سامنے پیش کیے۔ ڈپٹی کمشنر نے بعض معاملات پر موقع پر ہی متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں، جبکہ دیگر درخواستوں پر قانون کے مطابق کارروائی مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ریونیو کورٹ کے انعقاد کا سلسلہ عوامی شکایات کے ازالے، ریونیو معاملات میں شفافیت، سرکاری ریکارڈ کی درستگی اور شہریوں کو ان کی دہلیز پر مؤثر انتظامی ریلیف کی فراہمی کے لیے جاری رکھا جائے گا۔ انتظامیہ نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ اپنے ریونیو معاملات سے متعلق درخواستیں اور دستاویزات مقررہ طریقۂ کار کے مطابق متعلقہ فورمز پر پیش کریں۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان