رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 15° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

گوادر: ڈی جی جی ڈی اے کا بلڈنگز کنٹرول سیکشن کا جائزہ، غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی تیز کرنے کی ہدایت

گوادر: ڈی جی جی ڈی اے کا بلڈنگز کنٹرول سیکشن کا جائزہ، غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی تیز کرنے کی ہدایت
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

گوادر: ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی معین الرحمٰن خان کی زیرِ صدارت جی ڈی اے کے بلڈنگز کنٹرول سیکشن کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں شہر میں تعمیراتی سرگرمیوں کی نگرانی، بلڈنگ بائی لاز پر عملدرآمد، غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کے خلاف کارروائیوں اور بلڈنگ کنٹرول نظام کی مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں کنٹرولر بلڈنگز نادر بلوچ، ڈپٹی کنٹرولر بلڈنگ اسٹرکچر میرجان بلوچ، ڈپٹی کنٹرولر بلڈنگز آرکیٹیکٹ عبدالرزاق بلوچ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفورسمنٹ منیر احمد بلیدی اور اسسٹنٹ کنٹرولر اسٹرکچر جی ایم بلوچ سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں گوادر اسمارٹ پورٹ سٹی ماسٹر پلان کے تحت نافذ العمل بلڈنگ بائی لاز 2020 اور دیگر تعمیراتی ضوابط پر من و عن عملدرآمد کے لیے جاری اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی جی جی ڈی اے نے ہدایت کی کہ بلڈنگ کنٹرول سیکشن کی استعدادِ کار بڑھائی جائے اور تعمیراتی سرگرمیوں کی مؤثر نگرانی کے ساتھ ضوابط کی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائیوں کو مزید منظم، بروقت اور نتیجہ خیز بنایا جائے۔

افرادی قوت اور فیس اسٹرکچر

اجلاس میں سیکشن کے انتظامی ڈھانچے اور افرادی قوت کی ضروریات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل نے ہدایت کی کہ موجودہ ضروریات کے مطابق مزید افرادی قوت کی تعیناتی سے متعلق جامع سفارشات مرتب کر کے پیش کی جائیں تاکہ فیلڈ اور دفتری امور مؤثر انداز میں انجام دیے جا سکیں۔

تعمیرات سے متعلق این او سی فیس، مختلف چارجز اور فیس اسٹرکچر کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل نے ہدایت کی کہ موجودہ حالات اور ضروریات کے تناظر میں فیس اسٹرکچر کا ازسرِنو جائزہ لے کر جہاں ضروری ہو مناسب ترامیم کی سفارشات مرتب کی جائیں اور انہیں آئندہ گورننگ باڈی کے اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے۔

انفورسمنٹ ونگ کے لیے اضافی پولیس

انفورسمنٹ ونگ کو مضبوط بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی۔ ڈائریکٹر جنرل نے غیر قانونی تعمیرات، ناجائز تجاوزات اور سرکاری اراضی پر قبضوں کے خلاف کارروائیاں مؤثر بنانے کے لیے محکمہ پولیس سے اضافی پولیس کانسٹیبلز کی خدمات حاصل کرنے کے اقدامات کی ہدایت کی، اور کہا کہ فیلڈ اسٹاف کو مؤثر معاونت فراہم کی جائے تاکہ بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزیوں اور تجاوزات کے خلاف کارروائیاں تیز رفتاری سے انجام دی جا سکیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ مقررہ قانونی طریقۂ کار اور اجازت نامے کے بغیر تعمیرات شروع کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کی جائے اور غیر قانونی تعمیرات کی بروقت نشاندہی کر کے قانون اور بلڈنگ بائی لاز کے مطابق کارروائی کی جائے تاکہ شہر میں تعمیراتی نظم و ضبط یقینی بنایا جا سکے۔

ڈائریکٹر جنرل نے زور دیا کہ شہریوں کو قانونی طریقے سے تعمیراتی مجاز نامہ یا این او سی حاصل کرنے کی جانب راغب کرنے کے لیے طریقۂ کار کو مزید آسان، شفاف اور سہل بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بلڈنگ کنٹرول کا مقصد صرف خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائی نہیں بلکہ شہریوں کو قانونی اور باقاعدہ تعمیرات کے لیے سہولت دینا بھی ہے، تاکہ گوادر میں تعمیراتی سرگرمیاں گوادر اسمارٹ پورٹ سٹی ماسٹر پلان اور منظور شدہ بلڈنگ بائی لاز کے مطابق فروغ پا سکیں۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان