رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 20° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے چاغی کے شہید ملک کریم داد حسنی کے صاحبزادوں کو حکومت بلوچستان کا تعریفی خط پیش کیا

وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے چاغی کے شہید ملک کریم داد حسنی کے صاحبزادوں کو حکومت بلوچستان کا تعریفی خط پیش کیا
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ضلع چاغی کی معروف شخصیت شہید ملک کریم داد حسنی کے صاحبزادوں نے ملاقات کی۔ سابق معاون خصوصی میر اعجاز احمد سنجرانی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے شہید ملک کریم داد حسنی کی بے مثال سماجی، قومی اور عوامی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے صاحبزادوں کو ان کی خدمات کے اعتراف میں حکومت بلوچستان کی جانب سے تعریفی خط پیش کیا۔

تعریفی خط میں کیا کہا گیا

تعریفی خط میں کہا گیا کہ شہید ملک کریم داد حسنی نے اپنی زندگی عوام کی خدمت، قیامِ امن اور پاکستان کے استحکام کے لیے وقف کر دی تھی۔ وہ بلوچستان میں امن، استحکام، ہم آہنگی اور ترقی کے ہمیشہ علمبردار رہے۔

خط کے مطابق شہید ملک کریم داد حسنی نے پاکستان کی خودمختاری، اتحاد اور سالمیت کے عزم کے ساتھ زندگی گزاری۔ ان کا غیر متزلزل عزم، حب الوطنی اور دہشت گردی و انتہاپسندی کے خلاف بے خوف جدوجہد قیادت اور عوامی خدمت کی اعلیٰ روایات کی عکاس تھی، اور ان عظیم مقاصد کے حصول کی جدوجہد میں انہوں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ حکومت بلوچستان شہید ملک کریم داد حسنی کی شہادت کو ملک و قوم کی خدمت میں دی جانے والی عظیم قربانی قرار دیتے ہوئے ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ امن کے لیے ان کی جرأت، وفاداری اور وابستگی موجودہ اور آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ رہے گی۔

تعریفی خط میں کہا گیا کہ شہید کی گراں قدر قومی و عوامی خدمات، حب الوطنی اور عظیم قربانی کے اعتراف میں حکومت بلوچستان انہیں خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔ امن، قومی اتحاد اور پاکستان کے دفاع و سلامتی کے لیے ان کی قربانی کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید ملک کریم داد حسنی کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے سوگوار خاندان کو صبر و استقامت عطا کرے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے اعجاز سنجرانی کی قیادت میں شہید ملک کریم داد کے صاحبزادے ملاقات کر رہے ہیں
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے اعجاز سنجرانی کی قیادت میں شہید ملک کریم داد کے صاحبزادے ملاقات کر رہے ہیں

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان