رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

کمشنر کوئٹہ ذیشان لاشاری کی زیر صدارت ڈویژن میں صحت کی سہولیات کا جائزہ، غفلت برداشت نہ کرنے کا اعلان

کمشنر کوئٹہ ذیشان لاشاری کی زیر صدارت ڈویژن میں صحت کی سہولیات کا جائزہ، غفلت برداشت نہ کرنے کا اعلان
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

کوئٹہ: کمشنر کوئٹہ ڈویژن ذیشان لاشاری کی زیرِ صدارت کوئٹہ ڈویژن میں محکمہ صحت کی مجموعی صورتحال، عوام کو فراہم کردہ سہولیات اور طبی خدمات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، جس میں صحت کے شعبے کی موجودہ صورتحال، افرادی قوت، سرکاری اسپتالوں کی حالتِ زار، متعدی امراض کی روک تھام کے اقدامات اور درپیش مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ویسٹ منیر احمد درانی، ڈویژنل ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ظہور احمد، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو کوئٹہ ڈویژن سید کلیم اللہ اور محکمہ صحت کے افسران شریک ہوئے، جبکہ ڈپٹی کمشنر مستونگ بہرام خان نے آن لائن شرکت کی۔

محکمہ صحت کے حکام نے سرکاری اسپتالوں اور مراکز صحت میں دستیاب طبی سہولیات، ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل اسٹاف سمیت افرادی قوت، ادویات کی دستیابی اور اسپتالوں میں عوام کو درپیش مسائل پر بریفنگ دی، اور متعدی امراض کی روک تھام کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

کمشنر ذیشان لاشاری نے ہدایت کی کہ صحت کے شعبے میں عوام کو درپیش مسائل حل کیے جائیں اور سرکاری اسپتالوں میں خدمات کا معیار بہتر بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کی اہم ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے ہدایت کی کہ اسپتالوں اور مراکز صحت میں طبی عملے کی حاضری، ادویات کی دستیابی اور مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کی رپورٹ آئندہ اجلاس میں پیش کی جائے، جبکہ متعدی امراض کی روک تھام کے لیے مربوط اور مؤثر اقدامات کو مزید فعال بنایا جائے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان