رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 15° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

جرمن سفیر اینا لیپل کی گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل سے ملاقات، تعلیم و سرمایہ کاری میں تعاون پر اتفاق

جرمن سفیر اینا لیپل کی گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل سے ملاقات، تعلیم و سرمایہ کاری میں تعاون پر اتفاق
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

کوئٹہ: پاکستان میں تعینات جرمن سفیر اینا لیپل (Ina Lepel) نے گورنر ہاؤس کوئٹہ میں گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور جرمنی کے دوطرفہ تعلقات، خطے کی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر مندوخیل نے کہا کہ مختلف جدید شعبوں میں پاکستان اور جرمنی کے درمیان تعاون اور تعلقات کو مزید فروغ دینے کے روشن امکانات موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جرمنی نے جدید ٹیکنالوجی، قابلِ تجدید توانائی اور فنی و پیشہ ورانہ تعلیم میں نمایاں تجربہ اور مہارت حاصل کی ہے جس سے بلوچستان بھی استفادہ کر سکتا ہے۔

اعلیٰ تعلیم اور ہنرمندی پر زور

گورنر نے بلوچستان میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے جرمن تعاون اور تعلیمی مہارت سے فائدہ اٹھانے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ جدید دور کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبے میں معیاری تعلیم اور فنی تعلیم کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا: «نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے نجی شعبے کو مزید مضبوط بنانا وقت کی ضرورت ہے، اس سلسلے میں مارکیٹ سے ہم آہنگ فنی تربیت اور ہنرمندی کے پروگرام اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔»

انہوں نے تعلیم، صحت اور آفات میں ریلیف کے شعبوں میں جرمن حکومت کے تعاون اور معاونت کو سراہا اور جرمن سرمایہ کاروں پر زور دیا کہ وہ بلیو اکانومی، ماہی گیری، معدنیات اور زراعت سمیت متعدد شعبوں میں بلوچستان میں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔

دونوں رہنماؤں نے اعلیٰ تعلیم، فنی تربیت، شمسی توانائی اور دیگر جدید شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ جرمن سفیر اینا لیپل نے گورنر بلوچستان کا شکریہ ادا کیا اور بلوچستان کے عوام کی ترقی کے لیے جرمنی کی مسلسل حمایت کا یقین دلایا۔

ملاقات کے اختتام پر سفیر اینا لیپل اور دیگر معزز مہمانوں کے اعزاز میں گورنر ہاؤس میں ظہرانہ دیا گیا۔ اس موقع پر جرمنی کے اعزازی قونصل جنرل میر مراد بلوچ، مرجام اریستا، صوبائی وزیر میر شعیب نوشیروانی، محمد خان لہڑی، میر برکت رند، رکن صوبائی اسمبلی زرک خان مندوخیل، رسک سیموئل، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ہاشم خان غلزئی اور ولی خان مندوخیل بھی موجود تھے۔

گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل پاکستان میں تعینات جرمن سفیر (Ina Lepel) کو سووینئر دے رہے ہیں، اس موقع پر پارلیمنٹیرینز بھی موجود ہیں
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل پاکستان میں تعینات جرمن سفیر (Ina Lepel) کو سووینئر دے رہے ہیں، اس موقع پر پارلیمنٹیرینز بھی موجود ہیں
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل کا جرمن سفیر (Ina Lepel)، اعزازی قونصل جنرل میر مراد بلوچ، پارلیمنٹیرینز اور دیگر مہمانوں کے ساتھ گروپ فوٹو
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل کا جرمن سفیر (Ina Lepel)، اعزازی قونصل جنرل میر مراد بلوچ، پارلیمنٹیرینز اور دیگر مہمانوں کے ساتھ گروپ فوٹو

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان