میر چاکر خان رند یونیورسٹی سیوی میں BSDI کے تحت 55 لیپ ٹاپس والی ڈیجیٹل آئی ٹی لیب کا معائنہ

سیوی: ڈپٹی کمشنر سیوی میجر (ر) الیاس کبزئی اور کمانڈنٹ سیوی اسکاؤٹس کرنل منیر احمد سلطان نے میر چاکر خان رند یونیورسٹی (MCKRU) کا دورہ کیا، جہاں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ممتاز علی بلوچ سے تفصیلی ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سیوی میر بہادر خان بنگلزئی سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔
دورے میں انہوں نے بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو (BSDI) کے تحت یونیورسٹی میں قائم ڈیجیٹل آئی ٹی لیب کا تفصیلی معائنہ کیا۔ لیب میں 55 جدید لیپ ٹاپس، 2 ایل ای ڈی اسکرینز، سولر سسٹم اور ایئرکنڈیشنرز نصب کیے گئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر اور کمانڈنٹ نے کہا کہ BSDI کے تحت یونیورسٹی میں ڈیجیٹل آئی ٹی لیب کا قیام علاقے کے طلبہ کے لیے اہم پیش رفت ہے جس سے وہ جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان تعلیمی معیار بلند کرنے کے لیے پرعزم ہے اور سیوی میں تعلیمی و تکنیکی بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ممتاز علی بلوچ نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل لیب کے قیام سے طلبہ کو تحقیق اور جدید تعلیمی سرگرمیوں میں بڑی مدد ملے گی۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











