رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

چیف سیکرٹری بلوچستان کی زیر صدارت ہوم، لیبر، سوشل ویلفیئر اور فاریسٹ محکموں کی کارکردگی کا جائزہ

چیف سیکرٹری بلوچستان کی زیر صدارت ہوم، لیبر، سوشل ویلفیئر اور فاریسٹ محکموں کی کارکردگی کا جائزہ
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

کوئٹہ: چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیرِ صدارت محکموں کی کارکردگی کے جائزے سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ہوم، لیبر، سوشل ویلفیئر اور فاریسٹ محکموں نے گزشتہ سال کی کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے اپنی نمایاں پیش رفت اور آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا۔

متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور سینئر حکام نے اپنے شعبوں کی کارکردگی، اہداف کی تکمیل، اصلاحاتی اقدامات، درپیش چیلنجز اور مستقبل کی ترجیحات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر محکموں کی مجموعی کارکردگی، عوامی خدمات کی فراہمی اور انتظامی بہتری کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔

چیف سیکرٹری نے بریفنگ کا جائزہ لیتے ہوئے کارکردگی میں مزید بہتری لانے، اہداف کا حصول یقینی بنانے اور عوامی خدمت کے عمل کو زیادہ مؤثر اور نتیجہ خیز بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صوبے میں بہتر طرزِ حکمرانی، شفافیت اور بروقت نتائج کے لیے محکموں کی کارکردگی کو مسلسل مانیٹر کر رہی ہے۔

پروموشنز، خالی آسامیاں اور ڈیجیٹائزیشن

محکموں کے حکام نے پروموشنز، خالی آسامیوں، اصلاحات اور ڈیجیٹائزیشن کے حوالے سے بریفنگ دی، جس میں انسانی وسائل کی دستیابی، ترقی کے منتظر ملازمین کے کیسز، اسٹاف کی کمی پوری کرنے کے اقدامات، انتظامی ڈھانچے کی بہتری اور دفتری امور کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔

بریفنگ میں اس امر پر بھی زور دیا گیا کہ ڈیجیٹائزیشن سے نہ صرف کارکردگی بہتر ہو رہی ہے بلکہ شفافیت، رفتار اور عوامی سہولت میں بھی نمایاں اضافہ ممکن ہو رہا ہے۔ اجلاس میں عزم ظاہر کیا گیا کہ متعلقہ محکمے اپنی استعدادِ کار میں اضافے، عوامی مسائل کے فوری حل اور ترقیاتی و فلاحی منصوبوں کی مؤثر تکمیل کے لیے مربوط اور فعال حکمتِ عملی کے تحت آگے بڑھیں گے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان