رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات
صفحہ اول› بلوچستان ›صحبت پور

ڈپٹی کمشنر صحبت پور فریدہ ترین کا آدم پور اور داؤد کھیازئی کے اسکولوں کا دورہ، غیر حاضر ٹیچر معطل

صحبت پور: ڈپٹی کمشنر صحبت پور فریدہ ترین نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کے ہمراہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول آدم پور اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول داؤد کھیازئی کا تفصیلی دورہ کیا اور تعلیمی ماحول، تدریسی سرگرمیوں، اساتذہ کی حاضری، طلبہ کی کارکردگی اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔ اسکول انتظامیہ اور اساتذہ نے تعلیمی سرگرمیوں اور درپیش مسائل پر بریفنگ دی۔

دورے کے دوران گورنمنٹ گرلز ہائی سکول داؤد کھیازئی میں ایک ٹیچر غیر حاضر پائی گئی جسے انکوائری کے لیے معطل کر دیا گیا اور آئندہ غیر حاضری سے اجتناب کی سختی سے تنبیہ کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے آدم پور اسکول کی خستہ حال عمارت کی مرمت کی بھی ہدایت کی۔

فریدہ ترین نے کہا کہ سرکاری اسکولوں میں معیاری تعلیم کے ساتھ سازگار اور مثبت تعلیمی ماحول یقینی بنایا جائے، اور اساتذہ معاشرے کی تعمیر و ترقی میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں اس لیے وہ طلبہ کی علمی و اخلاقی تربیت پر خصوصی توجہ دیں۔

شجرکاری مہم کا افتتاح

ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول آدم پور کے احاطے میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ شجرکاری آنے والی نسلوں کے محفوظ مستقبل کے لیے اہم ذمہ داری ہے، درخت آلودگی کم کرنے، درجہ حرارت متوازن رکھنے اور موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، اور صرف پودے لگانا کافی نہیں بلکہ ان کی دیکھ بھال بھی ضروری ہے۔

انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ طلبہ کو شجرکاری اور ماحول دوست سرگرمیوں کے بارے میں آگاہی دیں، اور کہا کہ اگر ہر طالب علم ایک پودا لگانے اور اس کی حفاظت کی ذمہ داری لے تو سرسبز اور صحت مند معاشرے کے قیام میں نمایاں پیش رفت ممکن ہے۔

صحبت پور: ڈپٹی کمشنر فریدہ ترین ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کے ہمراہ گورنمنٹ بوائز ہائی آدم پور کا دورہ کر رہی ہیں
صحبت پور: ڈپٹی کمشنر فریدہ ترین ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کے ہمراہ گورنمنٹ بوائز ہائی آدم پور کا دورہ کر رہی ہیں
صحبت پور: ڈپٹی کمشنر فریدہ ترین ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کے ہمراہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول داؤد کھیازئی کے دورے کے موقع پر حاضری رجسٹر چیک کر رہی ہیں
صحبت پور: ڈپٹی کمشنر فریدہ ترین ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کے ہمراہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول داؤد کھیازئی کے دورے کے موقع پر حاضری رجسٹر چیک کر رہی ہیں
صحبت پور: ڈپٹی کمشنر فریدہ ترین گورنمنٹ گرلز ہائی سکول داؤد کھیازئی کا دورہ کر رہی ہیں
صحبت پور: ڈپٹی کمشنر فریدہ ترین گورنمنٹ گرلز ہائی سکول داؤد کھیازئی کا دورہ کر رہی ہیں

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان