رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

7ویں خواتین بلوچستان ووشو چیمپئن شپ اختتام پذیر، ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے گولڈ میڈلز تقسیم کیے

7ویں خواتین بلوچستان ووشو چیمپئن شپ اختتام پذیر، ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے گولڈ میڈلز تقسیم کیے
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

کوئٹہ: صوبائی مشیر برائے محکمہ ترقیِ نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے نوجوان، خصوصاً ہماری بیٹیاں بے پناہ صلاحیتوں کی مالک ہیں اور کھیل کے میدانوں میں ان کی کامیابیاں بلوچستان ہی نہیں پاکستان کے لیے بھی باعثِ فخر ہیں۔

وہ 7ویں خواتین بلوچستان ووشو چیمپئن شپ 2026 کی اختتامی تقریب سے بطور چیف گیسٹ خطاب کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ کھیل کے میدان نوجوانوں میں خوداعتمادی، نظم و ضبط، برداشت اور قیادت کی صلاحیتیں پیدا کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں، اور بلوچستان کے نوجوان قومی و بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ ہماری بیٹیاں کھیل میں کامیابیاں حاصل کر کے دنیا کے سامنے بلوچستان کی مثبت اور روشن تصویر پیش کر رہی ہیں اور ان کی حوصلہ افزائی و سرپرستی ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ محکمہ ترقیِ نسواں خواتین اور بچیوں کی فلاح، حقوق کے تحفظ، تعلیم، صحت اور معاشرے میں باوقار کردار کے لیے مؤثر اقدامات کر رہا ہے، اور انہیں کھیلوں سمیت مختلف شعبوں میں یکساں مواقع دینا صوبائی حکومت کی ترجیح ہے۔

ووشو میں بچیوں کی بڑھتی شرکت

انہوں نے کہا کہ ووشو سمیت دیگر کھیلوں میں بلوچستان کی بچیوں کی بڑھتی ہوئی شرکت مثبت اور حوصلہ افزا رجحان ہے، اور اگر انہیں مناسب مواقع، تربیت اور سہولیات دی جائیں تو وہ بلوچستان کے ساتھ پاکستان کا نام بھی روشن کر سکتی ہیں۔ حکومت متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر خواتین اور بچیوں کے لیے مواقع پیدا کرنے کے اقدامات جاری رکھے گی۔

صوبائی مشیر نے کہا کہ کھیل صرف جسمانی صحت اور فٹنس کا ذریعہ نہیں بلکہ نوجوان نسل میں مثبت سوچ، خوداعتمادی، برداشت، نظم و ضبط اور آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا کرتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ کھیلوں کے میدان مزید آباد کیے جائیں اور بیٹیوں کو صوبائی، قومی اور بین الاقوامی سطح پر صلاحیتیں منوانے کے لیے ہر ممکن سہولت دی جائے، کیونکہ صحت مند اور پراعتماد نوجوان ہی مضبوط، پرامن اور ترقی یافتہ بلوچستان کی بنیاد ہیں۔

تقریب میں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ انہوں نے ووشو کھلاڑیوں کے فنون اور کھیل کے مظاہرے دیکھے اور نمایاں کارکردگی دکھانے والی کھلاڑیوں میں گولڈ میڈلز تقسیم کیے۔ انہوں نے چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد پر منتظمین، کوچز، کھلاڑیوں اور والدین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کھیل کے میدان آباد ہوں گے تو بلوچستان کے نوجوانوں کا مستقبل روشن ہوگا۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان