رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 20° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

1991 کی آسامیوں کی تقسیم پالیسی پر نظرثانی: میر شعیب نوشیروانی کی زیر صدارت ریڈسٹریبیوشن آف پوسٹس کمیٹی کا اجلاس

1991 کی آسامیوں کی تقسیم پالیسی پر نظرثانی: میر شعیب نوشیروانی کی زیر صدارت ریڈسٹریبیوشن آف پوسٹس کمیٹی کا اجلاس
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

کوئٹہ: صوبائی وزیرِ خزانہ و معدنیات اور چیئرمین ریڈسٹریبیوشن آف پوسٹس کمیٹی میر شعیب نوشیروانی کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیکرٹری قانون پرویز نوشیروانی، اسپیشل سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی (S&GAD) حبیب الرحمن کاکڑ اور محکمہ خزانہ کے ٹیکنیکل نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں 1991 میں وضع کی گئی آسامیوں کی تقسیم کی پالیسی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور نئے ڈویژنز اور اضلاع کے قیام کے بعد موجودہ انتظامی ڈھانچے اور آسامیوں کی تقسیم کے حوالے سے صوبائی وزیر خزانہ کو بریفنگ دی گئی۔ نئے قائم ہونے والے ڈویژنز اور اضلاع کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسی پر نظرثانی اور ضرورت کے مطابق اس میں ترامیم پر غور کیا گیا۔

میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ آسامیوں کی تقسیم کے لیے شفافیت، میرٹ اور آبادی کے تناسب کو مدنظر رکھ کر بنیادی پالیسی وضع ہونی چاہیے۔ حکومت کی روزِ اول سے کوشش ہے کہ تمام ڈویژنز اور اضلاع کو ان کی ضروریات اور آبادی کے تناسب کے مطابق مناسب مواقع فراہم کیے جائیں، تاکہ سرکاری وسائل اور ملازمتوں کی تقسیم میں انصاف اور توازن برقرار رہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو پالیسی پر نظرثانی کا عمل مؤثر انداز میں اور بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان