رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 13° جزوی بادل 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
تربت: جامعہ تربت میں وائس چانسلر کی ہدایت پر المنائی نیٹ ورکنگ کا آغازکوئٹہ: ظہور بلیدی کی مینا مجید بلوچ کے بھائی کے اغوا کی شدید مذمتسوراب: ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ نجیب اللہ کی صدارت میں ایجوکیشن گروپ کا اجلاس، اساتذہ کی غیر حاضری پر برہمیژوب کلچر سینٹر میں فائن آرٹس اور خطاطی کلاسز کے داخلے جاری، کلاسز 2 نومبر سےچمن: ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی سے قبائلی جرگے کے وفد کی ملاقات، بارڈر بندش اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیالچمن: کیسکو کی پولیس کے تعاون سے ریکوری مہم، نادہندگان سے 2 لاکھ 55 ہزار روپے وصولاوتھل: کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء کی صدارت میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے منصوبوں پر اجلاساُستا محمد: مارکیٹ کمیٹی کا اجلاس، اناج منڈی فعال بنانے اور خرید و فروخت جلد شروع کرنے پر غورکوئٹہ: اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی رولنگ پر ڈی آئی جی خضدار رینج طلب، پولیس کو شفاف تحقیقات کی ہدایتاُستا محمد: اسسٹنٹ کمشنر ماریہ شمعون کا کاشف GO پٹرول پمپ کا دورہ، فیول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کا جائزہرکھنی: اسسٹنٹ کمشنر فہد حسین عمرانی کا ماڈل بازار کی توسیع اور تعمیراتی کام کا معائنہموسیٰ خیل: ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خان خجک کا بی ایس ڈی آئی واٹر سپلائی اسکیم تارہ کسور کی جگہ کا معائنہ

یوکرین کے سابق فٹبالر رومن میکسی میوک روس کے خلاف جنگ میں ہلاک، 20 ماہ بعد تصدیق

یوکرین کے سابق فٹبالر رومن میکسی میوک روس کے خلاف جنگ میں ہلاک، 20 ماہ بعد تصدیق
فائل فوٹو: یوکرینی فٹبالر رومن میکسی میوک — تصویر: بشکریہ elmundo.es

کیف: یوکرین کی قومی فٹ بال ٹیم کے سابق کھلاڑی رومن میکسی میوک روس کے خلاف جنگ لڑتے ہوئے ہلاک ہو گئے۔ ان کی ہلاکت کی تصدیق محاذِ جنگ سے لاپتا ہونے کے 20 ماہ بعد ہوئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق رومن میکسی میوک نے لاپتا ہونے سے قبل 30 جنوری 2025 کو اپنی اہلیہ کو آخری بار فون کیا تھا۔ یہ ان کی زندگی کی آخری فون کال ثابت ہوئی، جس کے بعد ان کا کوئی سراغ نہیں ملا۔

اب ان کی بیٹی داریا کے ڈی این اے نمونے میچ کر جانے کے بعد فوجی کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی ہے۔ وہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ میں شریک تھے۔

فٹبال کیریئر

رومن نے ماضی میں یوکرین کے مختلف فٹ بال کلبز، جن میں ڈائنامو کیف، دنیپرو، وولن، چورنومورٹس اور پری کارپیتیا شامل ہیں، کی جانب سے بطور مڈفیلڈر نمائندگی کی تھی۔

انہوں نے 1998 سے 2002 کے دوران یوکرین کی قومی ٹیم کی جانب سے پانچ میچ کھیلے جبکہ 2011 میں فٹ بال سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔

سن 2022 میں روس کے یوکرین پر حملے کے بعد سابق فٹ بالر نے بھی جنگ میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا اور 25 ویں سیچیسلاو ایئر بورن بریگیڈ میں گنر کے طور پر خدمات انجام دینے لگے۔

موضوعات: