رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات
صفحہ اول› بلوچستان ›لورالائی

یونیورسٹی آف لورالائی کے وائس چانسلر ڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ کو تمغہ امتیاز ملنے پر کیمپس میں تقریب

یونیورسٹی آف لورالائی کے وائس چانسلر ڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ کو تمغہ امتیاز ملنے پر کیمپس میں تقریب
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

لورالائی: یونیورسٹی آف لورالائی کے وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ کو شعبہ تعلیم میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں تمغہ امتیاز ملنے پر یونیورسٹی کیمپس میں پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں فیکلٹی ممبران، انتظامی افسران، ملازمین اور طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔

تقریب میں وائس چانسلر نے کیک کاٹا، جبکہ اساتذہ، افسران، ملازمین اور طلبہ نے انہیں دلی مبارکباد پیش کی اور یادگاری تحائف دیے۔ شرکاء نے کہا کہ یہ اعزاز نہ صرف ڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ کی ذاتی و پیشہ ورانہ کامیابی ہے بلکہ یونیورسٹی آف لورالائی، ضلع لورالائی اور بلوچستان کے لیے بھی باعثِ فخر ہے، اور قومی سطح پر یہ اعزاز حاصل کرنا نوجوان نسل کے لیے قابلِ تقلید مثال ہے۔

مقررین نے کہا کہ تعلیم کسی بھی معاشرے کی ترقی کی بنیاد ہے اور ڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ نے نوجوانوں کو بہتر تعلیمی مواقع فراہم کرنے اور اعلیٰ تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے؛ ان کی قیادت میں یونیورسٹی کا تعلیمی و انتظامی معیار بہتر بنانے کے لیے مختلف اقدامات جاری ہیں۔

وائس چانسلر نے فیکلٹی، افسران، ملازمین اور طلبہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز ان تمام افراد کی محنت اور تعاون کا بھی اعتراف ہے جو تعلیم کے فروغ اور یونیورسٹی کی ترقی کے لیے کردار ادا کر رہے ہیں، اور وہ آئندہ بھی نوجوانوں کو معیاری تعلیم اور بہتر مواقع کی فراہمی کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کرتے رہیں گے۔

لورالائی: یونیورسٹی آف لورالائی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ کو تمغہ امتیاز ملنے پر اساتذہ کرام شیلڈ پیش کر رہے ہیں
لورالائی: یونیورسٹی آف لورالائی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ کو تمغہ امتیاز ملنے پر اساتذہ کرام شیلڈ پیش کر رہے ہیں

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان