رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات
صفحہ اول› بلوچستان ›لورالائی

یونیورسٹی آف لورالائی میں ایف اے او کے تحت کسانوں میں مکئی کے بیج کی تقسیم، یورپی یونین کی معاونت

یونیورسٹی آف لورالائی میں ایف اے او کے تحت کسانوں میں مکئی کے بیج کی تقسیم، یورپی یونین کی معاونت
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

لورالائی: یونیورسٹی آف لورالائی میں فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (FAO) کے زیرِ اہتمام «Revival of Balochistan Water Resources Programme» کے تحت چارہ جات (مکئی) کے بیج کی تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس پروگرام کو یورپی یونین (EU) کی مالی معاونت حاصل ہے۔

تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ نے خصوصی شرکت کی جبکہ ان کے ہمراہ پی ایس او ٹو وائس چانسلر ڈاکٹر خالد خان بھی موجود تھے۔ ایف اے او کی دعوت پر وائس چانسلر نے مقامی مستحق کسانوں اور مستفیدین میں بیج تقسیم کیے۔

وائس چانسلر نے مقامی کاشتکاروں کی معاونت، مویشیوں کے لیے معیاری چارے کی دستیابی اور پائیدار زرعی طریقوں کے فروغ کے لیے ایف اے او اور یورپی یونین کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ زرعی ترقی اور کسانوں کو جدید سہولیات کی فراہمی مقامی معیشت کو مضبوط بنانے کے ساتھ مویشی پالنے والوں کے لیے بھی بہتر مواقع پیدا کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لورالائی جیسے زرعی و مالداری سے وابستہ علاقوں میں معیاری چارہ بیج کی فراہمی سے کسانوں اور مالداروں کو فائدہ پہنچے گا اور لائیو اسٹاک کے شعبے کو فروغ ملے گا۔ شرکاء نے ان اقدامات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ایسے منصوبوں کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا تاکہ ضلع لورالائی کے زیادہ سے زیادہ کسان اور مالدار مستفید ہو سکیں۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان