رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج گوادر میں 62 طالبات کے لیے چار روزہ پیشہ ورانہ و قائدانہ تربیتی پروگرام

گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج گوادر میں 62 طالبات کے لیے چار روزہ پیشہ ورانہ و قائدانہ تربیتی پروگرام
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

گوادر: بلوچستان یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام اور محکمہ امورِ نوجوانان حکومتِ بلوچستان کے زیرِ اہتمام گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج گوادر میں طالبات کی پیشہ ورانہ، قائدانہ اور عملی صلاحیتیں اجاگر کرنے کے لیے چار روزہ جامع تربیتی پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں 62 سے زائد طالبات نے شرکت کی۔

یہ اقدام وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کی قیادت اور وزیر اعلیٰ کی مشیر برائے کھیل و امورِ نوجوانان مینا مجید بلوچ کی رہنمائی میں نوجوانوں، بالخصوص طالبات کو تعلیم کے ساتھ عملی، پیشہ ورانہ اور روزگار سے متعلق مہارتیں فراہم کرنے کے حکومتی وژن کا حصہ ہے۔

ورکشاپ کے پہلے روز ڈاکٹر عبدالماجد ناصر نے ابلاغ اور باہمی روابط کی مہارتوں پر تربیت دی، دوسرے روز قرۃ العین نے قائدانہ اور انتظامی صلاحیتوں پر عملی سیشن منعقد کیا، جبکہ تیسرے اور چوتھے روز ڈاکٹر غلام جان کی نگرانی میں کاروباری صلاحیتوں، کیریئر کاؤنسلنگ، سی وی رائٹنگ اور فرضی انٹرویوز پر تربیت دی گئی۔

تربیت کے دوران طالبات کو عملی زندگی کے چیلنجز کا مؤثر سامنا کرنے، صلاحیتیں بہتر بنانے، روزگار کے مواقع سے فائدہ اٹھانے اور مستقبل کے لیے پیشہ ورانہ تیاری کے بارے میں رہنمائی دی گئی۔ ورکشاپ میں زور دیا گیا کہ نوجوانوں، خصوصاً خواتین کو معیاری تعلیم کے ساتھ جدید مہارتیں، پیشہ ورانہ رہنمائی اور روزگار و کاروبار کے مواقع فراہم کرنا صوبائی حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے اور ایسے پروگرام نوجوانوں میں خود اعتمادی، قیادت اور خود انحصاری کو فروغ دے رہے ہیں۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان