رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

گورنمنٹ گرلز انٹر کالج سربندن میں طالبات میں درسی کتب کے 18 سیٹ تقسیم

گورنمنٹ گرلز انٹر کالج سربندن میں طالبات میں درسی کتب کے 18 سیٹ تقسیم
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

گوادر: صوبائی حکومت کی علم دوست پالیسی اور تعلیم کے فروغ کے عزم کے تحت گورنمنٹ گرلز انٹر کالج سربندن میں ایک سادہ مگر پروقار تقریب میں طالبات میں درسی کتب تقسیم کی گئیں، جس کا مقصد طالبات کو تعلیمی سہولیات اور یکساں تعلیمی مواقع فراہم کرنا ہے۔

کالج انتظامیہ کے مطابق ضلعی محکمۂ تعلیم کی جانب سے 8 سیٹ درسی کتب فراہم کیے گئے، جبکہ مزید 10 سیٹ کالج انتظامیہ کی خصوصی کاوشوں سے حاصل ہوئے، یوں مجموعی طور پر 18 سیٹ دستیاب ہوئے۔ طالبات کی تعداد کتابوں سے زیادہ ہونے کے باعث تقسیم میرٹ، تعلیمی کارکردگی اور ضرورت کو مدنظر رکھ کر کی گئی، اور مزید کتابیں دستیاب ہونے پر باقی طالبات کو بھی مرحلہ وار فراہم کی جائیں گی۔

پرنسپل عبداللہ نے کہا کہ صوبائی حکومت کی علم دوست پالیسی کا مقصد تعلیمی اداروں میں بہتر ماحول اور معیاری تعلیمی سہولیات کی فراہمی ہے۔ انہوں نے طالبات سے کہا کہ انٹرمیڈیٹ کے دو سال ان کے مستقبل کے لیے انتہائی اہم ہیں، وہ کتابوں اور اساتذہ کی رہنمائی سے بھرپور استفادہ کریں، کیونکہ محنت، مستقل مزاجی، نظم و ضبط اور لگن کامیابی کی بنیادی شرائط ہیں۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

موضوعات: