گورنمنٹ ڈگری کالج نال میں یومِ آزادی کی تقریب، اسسٹنٹ کمشنر عبداللہ مینگل مہمانِ خصوصی

نال (خضدار): یومِ آزادی پاکستان 14 اگست کے سلسلے میں گورنمنٹ ڈگری کالج نال میں پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس کے مہمانِ خصوصی اسسٹنٹ کمشنر نال عبداللہ مینگل تھے۔
تقریب میں پرنسپل ڈگری کالج نال پروفیسر نذیر احمد موسیانی، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر نال سمیع اللہ قلندرانی، ہیڈ ماسٹر ہائی اسکول نال محمد حنیف مینگل، انجمن تاجران کے نمائندے، سوشل ورکرز، افسران اور طلبہ و طالبات موجود تھے۔
مقررین نے یومِ آزادی کے حوالے سے اظہارِ خیال کیا اور کوئز پروگرام میں حصہ لینے والے طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ پرنسپل پروفیسر نذیر احمد موسیانی نے مہمانِ خصوصی کو کالج کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیش کی۔ پروگرام کے اختتام پر مہمانوں اور طلبہ کے لیے چائے کا اہتمام کیا گیا۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











