رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

گورنر جعفر خان مندوخیل: کوئٹہ میں پہلی ڈیجیٹل انٹرپرینیورشپ ’وان ایٹ‘ کا قیام احسن اقدام

گورنر جعفر خان مندوخیل: کوئٹہ میں پہلی ڈیجیٹل انٹرپرینیورشپ ’وان ایٹ‘ کا قیام احسن اقدام
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

کوئٹہ: گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پہلی انٹرپرینیورشپ وان ایٹ (Won-it) کا قیام ایک احسن اقدام ہے۔ وان ایٹ دراصل جدید ڈیجیٹل تجارتی رجحانات سے ہم آہنگ ہونے، کاروبار کے نت نئے طریقے اختیار کرنے اور معاشی خودمختاری یقینی بنانے کے لیے ایک منفرد ڈیجیٹل انٹرپرینیورشپ پلیٹ فارم ہے۔

گورنر نے یہ بات بیوٹمز یونیورسٹی میں ڈیجیٹل انٹرپرینیورشپ وان ایٹ کے زیر اہتمام پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد باصلاحیت نوجوانوں کے نئے بزنس آئیڈیاز اور اسٹارٹ اپس کو ایسا قومی پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے جہاں وہ اپنے کاروباری خیالات پیش کریں، ماہرین سے رہنمائی حاصل کریں اور اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کے لیے بزنس گرانٹس حاصل کر سکیں۔ اس ضمن میں چیئرمین وان ایٹ پرنس آغا عمر احمدزئی اور ان کی پوری ٹیم کی کوششیں خراجِ تحسین کی مستحق ہیں۔

پروگرام کے تمام فائنلسٹس نے ایک دلچسپ اور مسابقتی پچ شو میں اپنے کاروباری تصورات پیش کیے، جنہیں گورنر بلوچستان نے لائقِ تحسین قرار دیا۔ اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری برائے بہبود آبادی پرنس آغا عمر احمدزئی، بیوٹمز یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد حفیظ، پرو وائس چانسلر ڈاکٹر میروایس کاسی، وان ایٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عمر اجمل اور یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران موجود تھے۔

نوجوانوں کے لیے سرمایہ، رہنمائی اور نیٹ ورکنگ

گورنر جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ ڈیجیٹل انٹرپرینیورشپ وان ایٹ کے قیام کا مقصد بلوچستان میں نئے تجارتی رجحانات اور انٹرپرینیورشپ کو فروغ دینا، نوجوانوں کے جدید کاروباری آئیڈیاز کو قومی سطح پر نمایاں کرنا، اسٹارٹ اپس کو سرمایہ، رہنمائی اور نیٹ ورکنگ کے مواقع فراہم کرنا اور معاشی خود انحصاری کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ ان نئے رجحانات کو متعارف کرانے سے بلوچستان کا مثبت، باصلاحیت اور ترقی پسند امیج دنیا کے سامنے پیش کرنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کے نوجوان پوشیدہ صلاحیتوں میں کسی سے کم نہیں، اس لیے ضروری ہے کہ انہیں تمام ضروری مواقع اور سہولیات فراہم کی جائیں۔ ڈیجیٹل انٹرپرینیورشپ کے قیام کے بعد باصلاحیت نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ اپنی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنے، انفرادی سطح پر اپنا کاروبار شروع کرنے اور معاشی طور پر خودمختار بننے کے مساوی مواقع سے بھرپور استفادہ کریں، اس طرح وہ اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کے قابل ہو جائیں گے۔

گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل بیوٹمز یونیورسٹی میں ڈیجیٹل انٹرپرینیورشپ وان ایٹ کی منعقدہ تقریب میں نئے بزنس آئیڈیاز کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل بیوٹمز یونیورسٹی میں ڈیجیٹل انٹرپرینیورشپ وان ایٹ کی منعقدہ تقریب میں نئے بزنس آئیڈیاز کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل کو بیوٹمز یونیورسٹی میں ڈیجیٹل انٹرپرینیورشپ وان ایٹ کی تقریب میں تخلیقی فن پارے کے بارے میں آگاہ کیا جا رہا ہے
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل کو بیوٹمز یونیورسٹی میں ڈیجیٹل انٹرپرینیورشپ وان ایٹ کی تقریب میں تخلیقی فن پارے کے بارے میں آگاہ کیا جا رہا ہے
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل کا بیوٹمز یونیورسٹی میں ڈیجیٹل انٹرپرینیورشپ وان ایٹ کے ممبرز کے ساتھ گروپ فوٹو
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل کا بیوٹمز یونیورسٹی میں ڈیجیٹل انٹرپرینیورشپ وان ایٹ کے ممبرز کے ساتھ گروپ فوٹو

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان