رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 22° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

گورنر جعفر خان مندوخیل کا اسلامیہ یونیورسٹی کوئٹہ کے لیے ایک کروڑ روپے سیڈ منی کا اعلان

گورنر جعفر خان مندوخیل کا اسلامیہ یونیورسٹی کوئٹہ کے لیے ایک کروڑ روپے سیڈ منی کا اعلان
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

کوئٹہ: گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ ان کی سب سے گہری ترجیح اور دلچسپی تعلیم ہے اور وہ بہت جلد اسلامیہ یونیورسٹی کا سنگِ بنیاد رکھنے کے لیے دوبارہ یہاں آئیں گے۔ انہوں نے اسلامیہ یونیورسٹی کے قیام کے لیے ایک کروڑ روپے بطور سیڈ منی دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ محض وقتی مالی معاونت نہیں بلکہ نئی نسل کے روشن مستقبل کی خاطر تعلیم کے ذریعے معاشرے کو تبدیل کرنے کے عزم کا اظہار ہے۔

گورنر نے بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے FSc امتحانات میں اسلامیہ کالج کی پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات کے لیے ایک ایک لاکھ روپے نقد انعام کا بھی اعلان کیا۔

وہ انجمن اسلامیہ بلوچستان کے زیر اہتمام اسلامیہ گرلز کالج میں منعقدہ تقریب کے شرکاء سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر میر عاصم کرد گیلو، سردار یحییٰ خان ناصر، پرنسپل اسلامیہ گرلز کالج پروفیسر شائستہ کاکڑ، محمد نعیم احمد خان کے علاوہ اساتذہ اور طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی۔

اسلامیہ کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کا وقت آ گیا

گورنر جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ انجمن اسلامیہ کے زیر نگرانی یہ ایک موقر تعلیمی ادارہ ہے جس کی شاندار اور طویل تاریخ ہے۔ اسلامیہ بوائز اینڈ گرلز اسکولز اینڈ کالجز سے ہزاروں لوگ فارغ التحصیل ہوئے جو زندگی کے مختلف شعبوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں، اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے اسلامیہ ہائی اسکول کو چھوٹا علی گڑھ قرار دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ معیاری تعلیم کے فروغ میں اسلامیہ تعلیمی ادارے کا منفرد کردار ہے اور وقت آ پہنچا ہے کہ اسلامیہ کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دیا جائے۔ ہم اسلامیہ یونیورسٹی کے قیام کی نہ صرف منظوری دیں گے بلکہ اسے مستحکم بنانے میں بھرپور کردار بھی ادا کریں گے، اور امریکہ سے ڈونرز اور مخیر حضرات بھی لائیں گے تاکہ درس و تدریس کا یہ سلسلہ آگے بھی چلتا رہے۔

گورنر نے کہا کہ محکمہ صحت اور تعلیم کو جدید خطوط پر استوار کرنا ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور توقع ہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی ملک کی ٹاپ یونیورسٹیز کی فہرست میں شامل ہوگی۔

تعلیم یافتہ لڑکی پورے معاشرے کی سمت متعین کرتی ہے

انہوں نے کہا کہ ایک تعلیم یافتہ لڑکی صرف اپنی تقدیر نہیں بدلتی بلکہ ایک خاندان کی سوچ و اپروچ بدلتی ہے، ایک نسل کی تربیت کرتی ہے اور بالآخر پورے معاشرے کی درست سمت متعین کرتی ہے، اس لیے ہمیں آپ کو یہ اعتماد دینا ہوگا کہ آپ اپنے ہر خواب کو حقیقت میں بدل سکتی ہیں۔

گورنر نے کہا کہ دنیا ایک نئے دور میں داخل ہو چکی ہے جہاں آرٹیفیشل انٹیلیجنس، ڈیجیٹل اکانومی، روبوٹکس اور سائنسی ریسرچ مستقبل کا نقشہ بنا رہی ہیں، لہٰذا طالبات آرٹیفیشل انٹیلیجنس، روبوٹکس، کوالٹی ایجوکیشن، جدید مہارت اور سائنسی ریسرچ پر توجہ مرکوز رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ خوشی کا لمحہ ہے کہ وہ بلوچستان بورڈ کے حالیہ ایف ایس سی نتائج میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی اسلامیہ گرلز کالج کی دس طالبات میں اسناد تقسیم کر رہے ہیں۔ اگر ہماری بیٹیوں کو مناسب ماحول، کوالٹی ایجوکیشن اور مساوی مواقع ملیں تو وہ زندگی کے ہر شعبے میں اپنی صلاحیت منوا سکتی ہیں۔

تقریب کے آخر میں گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے منتظمین اور پوزیشن ہولڈرز میں انعامات اور یادگاری شیلڈز تقسیم کیں۔

گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل اسلامیہ گرلز کالج کوئٹہ کے پوزیشن ہولڈرز میں اسناد اور شیلڈ تقسیم کر رہے ہیں۔ اس موقع پر صوبائی وزیر میر عاصم کرد گیلو بھی موجود ہیں
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل اسلامیہ گرلز کالج کوئٹہ کے پوزیشن ہولڈرز میں اسناد اور شیلڈ تقسیم کر رہے ہیں۔ اس موقع پر صوبائی وزیر میر عاصم کرد گیلو بھی موجود ہیں
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل کو اسلامیہ گرلز کالج کوئٹہ میں منعقدہ تقریب کے موقع پر پورٹریٹ پیش کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر میر عاصم کرد گیلو بھی موجود ہیں
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل کو اسلامیہ گرلز کالج کوئٹہ میں منعقدہ تقریب کے موقع پر پورٹریٹ پیش کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر میر عاصم کرد گیلو بھی موجود ہیں
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل کو اسلامیہ گرلز کالج کوئٹہ میں منعقدہ تقریب کے موقع پر قالین کا تحفہ پیش کیا جا رہا ہے
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل کو اسلامیہ گرلز کالج کوئٹہ میں منعقدہ تقریب کے موقع پر قالین کا تحفہ پیش کیا جا رہا ہے

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان