رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 22° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

گورنر جعفرخان مندوخیل کا سابق سینیٹر نصیب اللہ خان بازئی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

گورنر جعفرخان مندوخیل کا سابق سینیٹر نصیب اللہ خان بازئی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

کوئٹہ: گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے سابق سینیٹر نصیب اللہ خان بازئی کے انتقال پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے تعزیتی بیان میں گورنر بلوچستان نے کہا کہ مرحوم نصیب اللہ خان بازئی ایک شریف النفس اور باوقار انسان تھے، جنہوں نے عوامی خدمت کے میدان میں گرانقدر خدمات انجام دیں جنہیں تادیر یاد رکھا جائے گا۔

گورنر نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو ہمت اور صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

ڈی جی پی آر کی جاری کردہ تصویر میں گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل کو اسلام آباد کے شفاء انٹرنیشنل ہسپتال میں سینیٹر نصیب اللہ خان بازئی کی عیادت کرتے دیکھا جا سکتا ہے، جہاں صوبائی وزیر میر عاصم کرد گیلو، سینیٹر سید الحسن مندوخیل اور ایم پی اے زرک خان مندوخیل بھی موجود تھے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان